اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی انسداد بدعنوانی مہم کے دوران 30 سابق صوبائی افسران کے...

چین کی انسداد بدعنوانی مہم کے دوران 30 سابق صوبائی افسران کے خلاف فرد جرم عائد

بیجنگ (شِنہوا) چینی پراسیکیوٹرز نے 2024 کے پہلے 11 ماہ کے دوران 30 سابق صوبائی اور وزارتی سطح کے عہدیداروں کے خلاف فرد جرم عائد کیا۔ یہ اعلیٰ عہدیداروں اور بنیادی سطح کی بدعنوانی کے خلاف ایک وسیع پیمانے پر جاری مہم کا حصہ ہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ(ایس پی پی)کے ڈیوٹی سے متعلق جرائم کے پروکیوریٹوریل شعبے کے سربراہ جانگ شیاؤجن نے بدھ کے روز ایک انٹرویو میں کہاکہ ان میں شامل اہم شخصیات میں گوئی ژو صوبے کے سابق پارٹی سربراہ سن ژی گانگ اور چائنہ نیشنل پٹرولیم کارپوریشن کے سابق چیئرمین وانگ یی لِن شامل ہیں۔

اس دوران ملک بھر میں 23 ہزار سے زائد افراد کو بدعنوانی سے متعلق مقدمات کا سامنا کرنا پڑا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 33.9 فیصد زائد ہیں۔

یہ کارروائی مالیات، توانائی اوربنیادی شہری سہولیات جیسے اہم شعبوں میں کی گئی ۔ پراسیکیوٹرز نے عوام کی روزمرہ زندگی سے متعلق اہم شعبوں، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور روزگار میں بدعنوانی کے معاملات کو بھی حل کیا ۔ ان شعبوں میں مقدمات کی تعداد گزشتہ سال سے 1.6 گنا بڑھ گئی۔

حکام نے بدعنوانی سے منسلک منی لانڈرنگ کے خلاف بھی اقدامات کو تیز کر دیا ہے۔ 890 کیسز میں  955 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ۔ یہ سالانہ تقریباً 40 فیصد  اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!