اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شہر ہاربن میں دنیا کے سب سے بڑے آئس اینڈ...

چین کے شہر ہاربن میں دنیا کے سب سے بڑے آئس اینڈ سنو پارک میں ریکارڈ سیاحوں کی آمد

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن کے ہاربن آئس-سنو ورلڈ میں بچے کھیل رہے ہیں-(شِنہوا)

ہاربن(شِنہوا) دنیا کے سب سے بڑے آئس اینڈ سنو تھیم پارک ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ میں منگل تک 30 لاکھ سے زائد سیاحوں کی آمد ہوئی جو اس کے 26ویں ایڈیشن میں محض 52 دنوں میں حاضری کا نیا ریکارڈ ہے۔

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت اور بسا اوقات ’’برف کا شہر‘‘ قرار دئیے جانے والے ہاربن میں واقع اس سال کا پارک 3 لاکھ کیوبک میٹر برف سے تعمیر کیا گیا۔

اپنے برف کے فن سے بھرپور ڈھانچوں کے علاوہ یہ پارک موسم سرما کی وسیع دلچسپیاں پیش کرتا ہے جس میں برف کی بھول بھلیاں،آئس رنکس اور 20 چھوٹی سلائیڈز کے ساتھ ایک بہت بڑی سلائیڈ شامل ہے۔

زمبابوے کے سیاح مانڈیزوڈزا شیلم ذیوو کا کہنا تھا کہ یہاں نہایت سرد مگر شاندار ماحول ہے،دن کے دوران برف کے مجسمے کرسٹل کی طرح چمکتے ہیں اور رات کو چمکتی ہوئی روشنیاں پارک کو سرما کے حیران کن مقام میں تبدیل کر دیتی ہیں۔

پارک 10 لاکھ مربع میٹر پر محیط ہے جو گزشتہ سال سے 8 لاکھ مربع میٹر زائد ہے۔ یہ اپنی 26 سالہ تاریخ میں سب سے بڑا پارک ہے۔

تسلیم شدہ آئس اینڈ سنو تھیم پارک کے طور پر ہاربن آئس سنو ورلڈ چین کا سب سے مقبول موسم سرما کا پر کشش مقام ہے۔گزشتہ سال چینی سوشل میڈیا پر اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا جو ملک بھر میں سرمائی کھیلوں اور سیاحت کے بڑھتے ہوئے شوق میں انٹرنیٹ پر مقبول ہو چکا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!