اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینآئی او سی کے صدارتی امیدوار نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے...

آئی او سی کے صدارتی امیدوار نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے لئے جدید ویژن پیش کردیا

ہاربن ایشیائی سرمائی گیمز 2025 کے دوران جوآن انتونیو سمارانچ جونیئر شِنہوا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے-(شِنہوا)

ہاربن(شِنہوا)بین الاقوامی اولمپک کمیٹی(آئی او سی) کے صدارتی امیدوار جوآن انتونیو سمارانچ جونیئر نے اولمپک تحریک کی بنیادی اقدار کا تحفظ کرتے ہوئے اسے جدید بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

سمارانچ کا منشور 6 بنیادی نکات پر مشتمل ہے جس میں نظم و نسق،پائیداری،کھلاڑیوں کی بہبود اور شمولیت کے ساتھ ساتھ میزبان شہر کے انتخاب کو بہتر بنانے کا مطالبہ شامل ہے۔

سمارانچ نے ہاربن میں جاری ایشیائی سرمائی گیمز کے دورے کے موقع پر شِنہوا کو بتایا کہ ارکان کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار دوبارہ حاصل کرنا ہوگا کہ کون سے شہر گیمز کا انعقاد کریں۔

سمارانچ نے کہا کہ ارکان کو ڈیزائن اور آئی او سی کی بنیادی پالیسیوں میں شرکت کے قابل ہونا چاہئے اور یہ آئی او سی کے مزید مثبت سیشن کے ذریعے بہتر طور پر کیا جا سکتا ہے۔

اولمپک برینڈ کو سیاسی اور معاشی اثرات سے محظوظ رکھنا بنیادی تشویش ہے۔سمارانچ نے سپانسرشپ اور مارکیٹنگ میں تخلیقی جدت کو فروغ دیتے ہوئے کھیلوں کی سالمیت برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کھیلوں کا سرمایہ کاری فنڈ قائم کرنے اور اولمپک ڈونر پروگرام کا آغاز کرنے کی تجویز دی اور براڈ کاسٹ حقوق کے جائزے اور ٹی او پی پروگرام جدید بنانے کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ اولمپک اقدار تاجر رہنماؤں کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ پرکشش ہیں۔

آئی او سی ارکان 18 مارچ سے 21 مارچ تک یونان میں ہونے والے آئی او سی اجلاس میں موجودہ صدر تھومس باچ کا جانشین منتخب کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!