ترک صدر رجب طیب اردگان نے اتوار کے روز کہا ہے کہ کسی کے پاس فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے دخل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔اردگان نے یہ بات تین ایشیائی ملکی دورے پر روانگی سے قبل استنبول اتاترک ائیر پورٹ پر پریس کانفرنس کے دوران کہی۔
ساؤنڈ بائٹ1(ترکش): رجب طیب اردگان، ترک صدر
’’کسی کے پاس غزہ کے باشندوں کو ان کے قدیم اور ابدی وطن سے بے دخل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم سب فلسطینیوں کی سرزمین ہیں۔‘‘اردگان نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود ’’ہم اسرائیلی حکومت کے ذہن میں مزید مذموم اور غیر انسانی منصوبے دیکھ رہے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ2(ترکش): رجب طیب اردگان، ترک صدر
’’صہیونی لابی کے دباؤ میں غزہ کے حوالے سے نئی امریکی انتظامیہ کی تجاویز ہمارے لئے کوئی اہمیت یا قیمت نہیں رکھتیں۔‘‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز واشنگٹن میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ غزہ کی پٹی پر ’’کنٹرول حاصل کرنے کا کرنے‘‘ کا ارادہ رکھتاہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو ہمسایہ ممالک میں منتقل کرکے ساحلی علاقے کی تعمیر نو کی جائے گی۔
نیتن یاہو نےجمعرات کے روز اسرائیلی چینل 14 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’سعودی عرب میں فلسطینی ریاست قائم کر سکتے ہیں کیونکہ وہاں کافی مقدار میں زمین موجود ہے۔‘‘
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے بیانات نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر شدید غم و غصے کو جنم دیا ہے۔کئی ممالک نے فلسطینیوں کو ان کے وطن سے بے دخل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے۔
استنبول، ترکیہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link