چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں نسلی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی اداکارائیں ٹرین نمبر 5640 میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے عمر رسیدہ افراد کو زیادہ جامع اور خوشگوار سفری سہولیات مہیا کرنے کی تازہ ترین کوشش میں بزرگ دوست سیاحتی ٹرین سروس کو وسعت دینے اور اسے بہتر بنانے کے لئے ایک لائحہ عمل جاری کردیا ہے۔
وزارت تجارت اور 8 دیگر سرکاری اداروں اور سرکاری کاروباری اداروں کے منگل کے روز مشترکہ طور پر جاری کردہ اس اقدام کا مقصد سیاحتی شعبے کو خوشحال بنانا، خدمات کی کھپت کو فروغ دینا اور بزرگ افراد کے لئے سفری سہولت کی بڑھتی طلب کو پورا کرنا ہے۔
اس ضمن میں متعارف کرائی جانے والی سفری مصنوعات میں بزرگ سیاحتی ٹرین سروس کی طلب سے متعلق عوام کی آراء بھی حاصل کی جائے گی جو اس اقدام کا ایک حصہ ہے۔
ٹرینوں کو بزرگ دوست، ماحول دوست اور آرام دہ بنانے کے لئے انہیں بہتر بنانے سے متعلق اقدامات کئے جائیں گے جسے چین کے بڑے پیمانے پر سازوسامان کو جدید بنانے اور اشیاء تبادلہ پروگرام کا تعاون بھی حاصل ہوگا۔ اس سے بزرگوں کے موضوعات پر مبنی سفری راستوں اور مصنوعات کی تیاری میں بھی مدد ملے گی۔
لائحہ عمل میں سیاحتی ٹرینوں اور قدرتی مقامات کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی بھی وکالت کی گئی ہے۔
