اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجنوری میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے چینی کاروباروں کی ترقی کے...

جنوری میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے چینی کاروباروں کی ترقی کے درجہ میں معمولی اضافہ

چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے لین شیا ہوئی خود مختار پریفیکچر میں لین شیا یی نوگ ایگریکلچر اینڈ اینیمل ہسبنڈری انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی فیکٹری میں عملہ گلاب پیک کررہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی ترقی کے انڈیکس میں جنوری کے دوران معمولی اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے مطابق ایس ایم ایز کی ترقی کا انڈیکس گزشتہ ماہ کی نسبت 0.1 پوائنٹس بڑھ کر 89.0 پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری کے دوران 8 ذیلی انڈیکس میں سے 6 میں بہتری آئی جن میں مارکیٹ، لیبر اور سرمایہ کاری شامل ہیں۔

شعبوں کے لحاظ سے صنعت، نقل و حمل، رئیل اسٹیٹ، تھوک اور پرچون فروخت، سماجی خدمات اور معلوماتی ترسیل کے سافٹ ویئر شعبوں کے ذیلی انڈیکس بالترتیب 0.1، 0.4، 0.2، 0.2، 0.5 اور 0.3 پوائنٹس بڑھے۔

علاقوں کے لحاظ سے مشرقی، مغربی اور شمال مشرقی علاقوں کے ذیلی انڈیکس بالترتیب 89.7، 88.1 اور 81.0 رہے جو بالترتیب 0.1، 0.3 اور 0.3 پوائنٹس بڑھے۔ مرکزی علاقے کا ذیلی انڈیکس 89.9 رہا جو گزشتہ ماہ کے برابر ہے۔

چین میں 90 فیصد سے زیادہ نجی کمپنیاں ایس ایم ایز ہیں اور 90 فیصد سے زیادہ ایس ایم ایز نجی کمپنیاں ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!