اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچائنہ ہاربر کے ماڈیول تیار کرنے والے کارخانے نے سعودی عرب میں...

چائنہ ہاربر کے ماڈیول تیار کرنے والے کارخانے نے سعودی عرب میں کام کا آغاز کردیا

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ماڈیول تعمیر کرنے والے کارخانے کا منظر-(شِنہوا)

ریاض(شِنہوا)چائنہ ہاربر انجینئرنگ کمپنی (سی ایچ ای سی) کے سیدرا منصوبے کے تحت سعودی عرب میں ماڈیول تیار کرنے والے کارخانے نے باضابطہ طور پر اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

سی ایچ ای سی نے اعلان کیا کہ 2 لاکھ مربع میٹر رقبے پر محیط کارخانہ سیدرا منصوبے کے مکمل ماڈیولر ولاز کے لئے پہلے سے تیار کردہ اجزاء فراہم کرے گا۔ یہ کارخانہ سعودی عرب میں پہلے سے تیار شدہ تعمیراتی اقدامات کی صنعتی بنیاد رکھے گا۔

یہ کارخانہ آزادانہ طور پر تیار کردہ پیداوار کے انتظامی نظام اور جدید روبوٹکس سے لیس ہے جو ڈیزائن، پیداوار اور ذخیرہ  کرنے پر مشتمل مکمل ڈیجیٹلائز کام کی رفتار ممکن بنائے گا۔

سعودی روشن ریئل اسٹیٹ کمپنی میں کمرشل شعبے کے سربراہ آئن میک برائیڈ نے افتتاحی تقریب میں کارخانے کی تکمیل کی شاندار رفتار کی تعریف کی۔ انہوں نے کارخانے کے ڈیزائن، تعمیراتی معیار اور حفاظتی معیارات کو بھی سراہا۔

میک برائیڈ نے کہا کہ ہم ویژن 2030، سیدرا منصوبے اور توسیعی منصوبوں کے مطابق چائنہ ہاربر کے ساتھ تعاون گہرا بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین اور سعودی عرب کے درمیان باہمی مفید تعاون کے نئے باب کے آغاز کے لئے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

سی ایچ ای سی (مشرق وسطیٰ) کے جنرل منیجر یانگ ژی یوآن نے کہا کہ چائنہ ہاربر مشرق وسطیٰ میں پہلے سے تیار شدہ تعمیرات کے پیداواری مرکز کے قیام کے لئے سعودی عرب کے عوامی سرمایہ کاری فنڈ اور روشن کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!