اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹچین کی 'نے جا 2' دنیا کی اب تک کی سب سے...

چین کی ‘نے جا 2’ دنیا کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اینیمیٹڈ فلم

چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان کے شہر کونمنگ میں شہری فلم دیکھ کر سینما سے باہر آرہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی ٹکٹنگ پلیٹ فارم ماؤیان نے "نے جا 2” کے لئے اپنی پیش گوئی میں مزید ترمیم کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اینیمیٹڈ بلاک بسٹر فلم کی چین میں مجموعی آمدنی 14.25 ارب یوآن (تقریباً 1.99 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ جائے گی۔

گزشتہ شب جاری کئے گئے نئے تخمینے کے مطابق چینی فیچر عالمی باکس آفس کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اینیمیٹڈ فلم بن جائے گی اور ممکنہ طور پر اسے عالمی سطح پر تمام زمروں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 7 بہترین فلموں میں شامل کرلیا جائے گا۔

یہ نظر ثانی شدہ تخمینہ ماؤیان کی جانب سے فلم کے لئے مقامی باکس آفس کی پیش گوئی کو بڑھا کر 12 ارب یوآن کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جو 6 فروری کو 10.8 ارب یوآن کے تخمینے سے زیادہ ہے چونکہ پہلی چینی ریلیز 10 ارب یوآن کی حد کو عبور کرنے کی توقع ہے، یہ فلم چینی سینما کے لئے ایک سنگ میل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!