اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ کا تزویراتی صنعتوں کے فروغ کے لئے تخلیقی فنڈ کے...

ہانگ کانگ کا تزویراتی صنعتوں کے فروغ کے لئے تخلیقی فنڈ کے اجرا کا اعلان

چین کے جنوبی ہانگ کانگ شہر کا منظر-(شِنہوا)

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ تخلیقی جدت اور ٹیکنالوجی کی صنعت پر مبنی 10 ارب ہانگ کانگ ڈالر (تقریباً 1.28 ارب امریکی ڈالر) مالیت کا فنڈ جاری کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس فنڈ کا مقصد مارکیٹ کی سرمایہ کاریوں کو تزویراتی اہمیت کی مخصوص ابھرتی ہوئی اور مستقبل کی صنعتوں میں منتقل کرنا ہے۔

ہانگ کانگ اپلائیڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی میزبانی میں افتتاحی ٹیک اپلائیڈ سربراہ اجلاس سے ویڈیو خطاب میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے تخلیقی جدت اور ٹیکنالوجی میں مستقبل کی پالیسیوں کے لئے حکومت کے عزم پر زور دیا جو اس شعبے میں بین الاقوامی مرکز بننے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹارٹ اپس، محققین اور سرمایہ کاروں کو تخیلات حقیقیت میں بدلنے میں مدد دینے کے لئے حکومت کے متعدد اقدامات تیار کئے گئے ہیں۔

لی نے کہا کہ فنڈ سے مخصوص تزویراتی شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔ اس کے علاوہ نئی متعارف کرائی گئی صنعتی ترقی تیز کرنے کی سکیم کا مقصد زندگی اور صحت سے متعلق ٹیکنالوجی اور جدید صنعتکاری جیسے شبوں میں تحقیق کے پیداواری مواد کی تجارت کا عمل تیز کرنا ہے۔

لی نے مزید کہا کہ شمالی شہر مستقبل کی ترقی کے انجن کے طور پر کام کرے گا۔ لوک ما چھاؤ لوپ ایریا میں زیر تعمیر ہانگ کانگ-شین زین انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی پارک سے سرحد پار سے تخلیقی جدت اور ٹیکنالوجی پر مبنی تعاون کے بے مثال مواقع پیدا ہوں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!