اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے صارفین کے اخراجات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ...

چین نے صارفین کے اخراجات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کےاقدامات متعارف کرادیئے

چین کے وسطی صوبہ ہونان کی کاؤنٹی ڈاؤشیان میں چائنہ پوسٹ کی ڈاؤشیان برانچ کے ترسیلی مرکز میں عملہ پیکجز کی چھانٹی کررہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے سٹیٹ کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس کی صدارت کی جس میں مقامی کھپت کو فروغ دینے کے اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا اور 2025 میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لئے ایکشن پلان کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں روزگار کی آمدنی بڑھانے، مناسب اجرت میں اضافے کو فروغ دینے، جائیداد سے متعلق آمدنی کے ذرائع کو وسیع کرنے اور کھپت کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے مضبوط حمایت پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں کھپت کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ غیر ملکی ادارے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کے استحکام اور صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اجلاس میں موجودہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے اور نئی سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے لئے مزید عملی اور موثر اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔

اجلاس میں ایک جامع خدمات کے شعبے کے آزمائشی پروگرام کو بہتر بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے والی صنعتوں کی توسیع پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں سرکاری خریداری میں ملکی اور غیر ملکی کاروباری اداروں کے ساتھ مساوی سلوک کی ضرورت پر زور دیا گیا اور ساتھ ہی غیر ملکی کاروباری اداروں کے لئے فنانسنگ کے ذرائع کو وسیع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ فرسودہ یا غیر موثر پیداواری صلاحیتوں کو ختم کرنے اور اعلیٰ معیار کی پیداواری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے کوششیں کی جائیں۔

اجلاس میں قومی ترقیاتی منصوبہ بندی سے متعلق قانون کے مسودے کی اصولی طور پر منظوری دی گئی اور اس مسودے کو غور و خوض کے لئے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!