پیرس میں شہری اتوار کے روز چین کا نیا سال منانے کی تقریبات سے لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع پر فنکاروں کےایک گروپ نے فرانسیسی دارالحکومت میں چین کے روایتی تہوار کی ثقافت کو اجاگر کیا۔
مشہور شانزے لیزے ایونیو پر چمکدار ملبوسات پہنے فنکاروں نے شیر اور اژدھے کے روایتی رقص کے علاوہ چین کا یِنگے رقص بھی پیش کیا۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (فرانسیسی): ژان ڈو ہاؤٹیر، پیرس کے 8ویں ضلع کی میئر
’’ وہ چین اور فرانس کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لائے ہیں۔ فرانس کے لوگ اسے ایک مرکزی تقریب کے طور پر منانا پسند کرتے ہیں۔ چین کا نیا سال اپنی روایات، منفرد ثقافت، دوسروں کے لئے عزت اور محبت اور سب سے بڑھ کر خاندان کے لئے احترام پر مبنی جذبات کے باعث چین کے عوام کے لئے بڑے معنی رکھتا ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (فرانسیسی): ژان-ایوے، فرانسیسی سیاح
’’ یہ بہت دلکش ہیں۔ ہمارے پاس شاندار ملبوسات، سجاوٹیں، جذبات، لوگ اور فنکار ہیں۔ واقعی، یہ سب کچھ بہت ہی بہترین ہے۔ اس میں میرے لئے چین جانے اور وہاں کی سیر کرنے کے حوالے سے ایک اضافی کشش بھی موجود ہے۔‘‘
برطانیہ کے شہر لندن میں بھی چین کا نیا سال منانے کی مختلف تقریبات ٹریفالگر اسکوائر، کیمڈن مارکیٹ اور چائنہ ٹاؤن کےمقامات پر منعقد کی گئیں۔ یہ تقریبات وہاں کے رہائشیوں اور دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے بہار کے جشن کی خوشیاں لائی ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): ایگی لاؤ، لندن کا رہائشی
’’ ہاں، یہ واقعی اچھا ہے۔ ہر کوئی خوش ہے اور بہت زیادہ مصروف ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے اچھا لگتا ہے کہ وہ لوگ جن کا تعلق چین سے نہیں ہے وہ بھی اس کے بارے میں مزید جاننے کے لئے باہر آ رہے ہیں اور اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): تیرو سنگھال، طالبہ، کنگز کالج لندن
’’ وہ چین میں تیار کئے گئے کپڑوں اور ملبوسات جیسی چیزیں بھی فروخت کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں یہ لوگوں کو روایت میں شامل کرنے کا بہت اچھا طریقہ ہے کہ انہیں ان کا تعارف کرایا جائے۔ مجھے لگتا ہے کہ لباس پہننا ایک ایسی بات ہے جسے ہر کوئی پسند کرتا ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): عبدالحئی، ڈائریکٹر، کمیونٹی ریلیشنز اینڈ پبلک افیئرز، لیب ٹیک لندن لمیٹڈ
’’ ہمارے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ ہم نے مشہور کیمڈن مارکیٹ میں چین کے نئے سال کی پہلی تقریب منعقد کی ہے۔
تو یہ خاص طور پر طلباء اور نوجوانوں کے لئے ایک موقع ہے کہ وہ آئیں، سیکھیں، اس کی قدر کریں، اسے سمجھیں اور اپنے اور اپنی ثقافت کے ذریعے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لائیں۔‘‘
پیرس اور لندن سے نمائندگان شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link