چین کے وسطی صوبے ہوبے کے شہر ووہان میں ایک انسان نما روبوٹ کی نمائش کی جارہی ہے ۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2024 کے اختتام تک سمارٹ روبوٹ صنعت میں کاروباری اداروں کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 700 تک پہنچ چکی تھی جن کا مجموعی سرمایہ 64.4 کھرب یوآن (تقریباً 880 ارب امریکی ڈالر) تھا۔
ریاستی مارکیٹ نظم و نسق انتطامیہ کے مطابق 2023 کے اختتام کے مقابلے میں ایسے کاروباری اداروں کی تعداد میں 19.39 فیصد اضافہ ہوا جو چین میں صنعتی ترقی میں مستقل اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان میں سے تقریباً 80 فیصد کاروباری ادارے 3 شعبوں یعنی سائنسی تحقیق و تکنیکی خدمات ، اطلاعاتی ترسیل ، سافٹ ویئر و انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات اور تھوک و پرچون پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔
ملک کا مشرقی خطہ مخصوص جغرافیائی فوائد، مضبوط تحقیق و ترقی کی صلاحیت اور بہتر انداز سے قائم صنعتی ماحولیاتی نظام کی بدولت چین کی سمارٹ روبوٹ صنعتی کاروباری اداروں کے تقریباً دو تہائی حصہ کی میزبانی کررہا ہے۔
چین کے وسطی اور شمال مغربی خطوں میں اس قسم کے کاروباری اداروں کی تعداد بالترتیب 15.33 فیصد اور 14.97 فیصد ہے۔
