پیر, جولائی 28, 2025
انٹرٹینمنٹنیو یارک میں دوسرے سال بھی لالٹین میلے کی پریڈ کا انعقاد

نیو یارک میں دوسرے سال بھی لالٹین میلے کی پریڈ کا انعقاد

امریکہ کے شہر نیو یارک کے بارکلیز سنٹر میں سکور بورڈ چینی نئے سال کی علامات سے روشن ہے-(شِنہوا)

نیو یارک(شِنہوا) نیو یارک شہر کے بروکلین بورو میں چینی امریکی کمیونٹی نے نئے قمری سال کی تقریبات کے طور پر دوسرے سال بھی لالٹین میلے کی پریڈ کا اہتمام کیا۔

چائنہ ٹاؤن میں ہونے والی پریڈ میں زندگی کے کئی شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد اور چینی برادریوں اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

کئی گھنٹے جاری رہنے والی پریڈ کئی فلوٹس، گاڈ پیجمنٹ تقریب، ڈریگن اور شیر کے رقص، بڑے میسکوٹ کے ساتھ ساتھ روایتی چینی فن اور ملبوسات کے مظاہروں پر مشتمل تھی۔

بالخصوص بروکلین میں ایٹتھ ایونیو آتشبازی، پٹاخے اور پارٹی پاپرز پھوڑنے والے لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔

ایشیائی امریکی حمایتی گروپ ایشین امریکن کمیونٹی امپاورمنٹ کے زیر اہتمام اس پریڈ میں متعدد منتخب حکام یا ان کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

نیو یارک کے امریکی سینیٹر اور سینیٹ میں اقلیتی رہنما چھک شمر نے چینی زبان میں چینی امریکیوں کو مبارکباد پیش کی اور خاندان کے احترام، بچوں سے محبت، قانون کی پاسداری،امن اور محنت کی ان کی روایتی اقدار کو سراہا۔

نیو یارک میں چینی قونصل جنرل چھن لی نے موقع پر موجود لوگوں پر زور دیا کہ وہ چین- امریکہ تعلقات کے روشن مستقبل کی نیک تمناؤں کے اظہار کے لئے نیک شگون کی لالٹینیں روشن کریں۔

خاندان کے دوبارہ اکٹھے ہونے کی علامت کے طور پر لالٹین میلہ نئے قمری سال کے 15 ویں دن ہوتا ہے جو بہار تہوار کہلانے والے نئے چینی قمری سال کی تقریبات مکمل کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!