اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے موسم بہار تہوار خریداری سے عالمی کاروبار کے فروغ میں...

چین کے موسم بہار تہوار خریداری سے عالمی کاروبار کے فروغ میں اضافہ

روس کے شہر ولادی وستوک میں چین کے موسم بہار تہوار کے حوالے سے تقریب کے دوران روسی فنکار چینی رقص پیش کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے موسم بہار تہوار کے پہلے دن کی ایک خوشگوار دوپہر میں سنگاپور کی آرچرڈ روڈ پر "انکل چھینگ” کے آئس کریم اسٹال کے ارد گرد تقریباً 40 افراد کی ایک قطار لگی ہوئی تھی جن میں سے نصف سے زیادہ چینی سیاح تھے۔

چینی سیاحوں کے لیے ایک لازمی دورےکی جگہ بن جانےوالے اسٹال کے مالک چھینگ پو اے چھوئی نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں میرے گاہکوں میں نصف سے زیادہ چینی سیاح ہوتے ہیں۔  عام دنوں کے مقابلے میں موسم  بہار میلے کے دوران میں روزانہ تقریباً 20 فیصد زیادہ آئس کریم فروخت کرتا ہوں ۔

یہ منظر چین اور اس سے باہر موسم بہار تہوار کے جشن کا ایک چھوٹا سا نمونہ ہے، موسم بہار تہوار کو یونیسکو کی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرنے کے بعد یہ پہلے نئے قمری سال کی خوشیاں ہیں۔

یہ تہوار رواں سال 29 جنوری کو شروع ہوا اور اس تاریخ کے ارد گرد ایک ہفتہ طویل قومی جشن منایا گیا، یہ  نہ صرف ملکی سطح پر کھپت میں اضافے کا سبب بنا ہے بلکہ اس نے بین الاقوامی کاروبار کے لیے بھی وسیع مواقع پیدا کیے ہیں کیونکہ چینی صارفین عالمی اشیا و ثقافتوں کو اپناتے ہیں۔

چینی موسم بہار تہوار خاندان کے ملاپ اور ضیافت کا وقت ہوتا ہے اور یہ چینی صارفین میں غیر ملکی نئے سال کی مصنوعات کے لیے بڑھتی ہوئی خواہش ظاہر کر رہا ہے۔

فرانسیسی مصنوعات سے لے کر چلی کی چیریز تک عالمی لذیذ کھانے چینی نئےسال کی خریداری کی فہرست کے اہم عناصر بن چکے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!