چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے گانن تبتن خودمختار پریفیکچر میں گاہائی۔زیچا قومی قدرتی تحفظ گاہ کی گاہائی جھیل میں بگلہ موجود ہے-(شِنہوا)
لان ژو(شِنہوا) شوقین فوٹوگرافر اور پرندوں سے محبت کرنے والے گاؤ فینگ کے لئے وٹ لینڈ کا سفر اور ایسے مقامات میں ہجرت کر کے آنے والے پرندوں کی تصاویر بنانا اس کے سنہری برسوں میں تفریح کا ذریعہ ہے۔
62 سالہ فینگ نے چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں گزشتہ 4 سال میں وٹ لینڈز، جنگلات، دریاؤں اور جھیلوں میں تقریباً 300 اقسام کے پرندوں کی ایک لاکھ سے زائد تصاویر بنا رکھی ہیں۔
گانسو میں تقریباً 11 لاکھ 90 ہزار ہیکٹر پر محیط وٹ لینڈز ہیں۔ حالیہ برسوں میں تخلیقی اور سائنسی تحفظ کی کوششوں نے ان علاقوں کو نقل مکانی کرنے والے پرندوں کے لئے فروغ پاتی ہوئی آماجگاہ بنا دیا ہے۔
چھنگ ہائی- شی زانگ سطح مرتفع کے شمال مشرقی کنارے میں وقع گاہائی-زیچا قومی قدرتی تحفظ گاہ ہر سال جون اور نومبرمیں ہجرت کر کے آنے والے پرندوں کو بڑی تعداد میں راغب کرتی ہے۔
تحفظ گاہ کی انتظامیہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ خوراک کی فراہمی، افزائش نسل اور گھونسلہ بنانے کے لئے 40 مصنوعی گھونسلے اور انفراریڈ کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔
قابل ذکر طور پر یہ تحفظ گاہ کالی گردن والی سارس کی افزائش نسل کے لئے اہم مقام ہے جو سطح مرتفع پر پرورش پانے والی اور یہاں رہنے والی کرین کی واحد قسم ہے۔
2012 کے آخر سے چین میں 10 لاکھ ہیکٹر وٹ لینڈز قائم یا بحال کی گئیں۔ ملک کا مجموعی وٹ لینڈ رقبہ مستحکم ہے جو اب 5 کروڑ 63 لاکھ 50 ہزار ہیکٹر پر محیط ہے۔ملک بھر میں 2 ہزار 200 وٹ لینڈ فطرتی تحفظ گاہیں قائم کی گئی ہیں اور بڑی وٹ لینڈز میں قابل ذکر ماحولیاتی بہتری دیکھی گئی ہے۔
مزید شمال میں گانسو کے شہر ژانگ ئے شہر میں واقع ہی ہے وٹ لینڈ قومی قدرتی تحفظ گاہ خطرے سے دوچار سیاہ سارس کا گڑھ بن چکی ہے۔
تحفظ کی ان کوششوں نے عوام میں بھی پرندوں کی دیکھ بھال کے بڑھتے شوق میں اضافہ کیا ہے۔ وٹ لینڈز پرندوں کے بھرپور وسائل اور شوقین افراد کے لئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں۔
