آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں 2025 کے نیشنل ملٹی کلچرل فیسٹیول کے دوران بچے پریڈ دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)
کینبرا (شِنہوا) آسٹریلیا کا دارالحکومت کینبرا رواں سال بیجنگ کے ساتھ جڑواں شہروں کے تعلقات کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر تعاون کو بڑھائےگا۔
آسٹریلوی دارالحکومت کے علاقےکے وزیر اعلیٰ اینڈریو بار نے اس موقع پر چین کے ساتھ تجارت، ثقافت، تعلیم اور سیاحت جیسے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کی مضبوط خواہش کا اظہار کیا۔
بار نے یہ بیان 2025 کے آسٹریلیا نیشنل ملٹی کلچرل فیسٹیول میں "چائنیز شوکیس” کی افتتاحی تقریب کے دوران دیا۔
آسٹریلیا میں چین کے سفیر شیاؤ چھیان نے کہا کہ چینی نئے سال کی یونیسکو کی غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل کئے جانے سے اس کی عالمی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
چینی قمری کیلنڈر کے مطابق سانپ کا سال 29 جنوری کو شروع ہوا تھا۔
شیاؤ نے مزید کہا کہ "چائنیز شوکیس” آسٹریلیا کے نیشنل ملٹی کلچرل فیسٹیول کا ایک اہم حصہ ہے اور آسٹریلیا میں چینی کمیونٹی نے چین-آسٹریلیاتبادلوں میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ چین-آسٹریلیا تعلقات کی پائیدارترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
