اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلیورپی یونین ٹرمپ کے ٹیکس اعلان کا جواب دے گی، فرانسیسی وزیر...

یورپی یونین ٹرمپ کے ٹیکس اعلان کا جواب دے گی، فرانسیسی وزیر خارجہ

بیلجیئم کے برسلز میں یورپی کونسل کے اجلاس کا ایک منظر۔(شِنہوا)

پیرس (شِنہوا) فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئل باروٹ نے کہا ہے کہ فرانس اور یورپی یونین امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ ترین ٹیکس اقدامات کا جواب دیں گے۔

باروٹ نے پیر کے روزٹی ایف 1 ٹیلی ویژن سے گفتگو میں کہا کہ یورپی ممالک کو ممکنہ امریکی ٹیکس اقدامات کے خطرات کو دیکھتے ہوئے اپنے مفادات کا دفاع کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں کرنی چاہئے ۔ ان کا مزید  کہنا تھا کہ تجارتی جنگ شروع کرنا کسی کے مفاد بھی میں نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں بھی ٹیکس عائد کئے تھے اور ہم نے اس کا جواب دیا تھا اور ہم دوبارہ جواب دیں گے۔

ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ وہ امریکہ میں اسٹیل اور ایلومینیم کی تمام درآمدات پر 25 فیصد نیا ٹیکس عائد کریں گے جس کا باضابطہ اعلان پیر کو کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ منگل کے روز تک اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ اتحاد کرنے کے لئے "باہمی ٹیکس ” کا اعلان کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!