ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ہی شنک لونگ، ڈاکٹر، صوبہ شَنشی
’’میرا خیال ہے کہ ایک ڈاکٹر کے لئے یہ بات اہمیت نہیں رکھتی کہ وہ کہاں کام کرتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ڈاکٹروں کو اس جگہ جانا چاہئے جہاں ان کی زیادہ ضرورت ہو۔‘‘
ہی شنگ لونگ، چین کے شمالی صوبے شَنشی کےگاؤں لی تانگ، میں ایک ڈاکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سال 2000 میں میڈیکل اسکول سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد سے انہوں نے 4600 سے زائد مقامی دیہاتیوں کی صحت کی حفاظت کے لئے خود کو وقف کر رکھا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ہی شنک لونگ، ڈاکٹر، صوبہ شَنشی
’’ تقریباً 20 دیہات پر مشتمل اس علاقے میں ایک جنرل پریکٹیشنر کا موجود ہونا ضروری ہے۔ کم از کم جب تک میں یہاں موجود ہوں اگر کوئی بیمار ہو جائے تو میں اس کا علاج کر سکتا ہوں۔ مریضوں کو ضلع تک جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔‘‘
گزشتہ 25 برس میں، انہوں نے مسلسل 24 گھنٹے گھروں میں جا کر مریضوں کا علاج کرنے کے اپنے عہد کو پورا کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ہی شنک لونگ، ڈاکٹر، صوبہ شَنشی
’’میں نے سال 2000 میں میڈیکل سکول سے گریجوایشن کی تھی۔ واپس آ کر میں نے اپنا پہلا کلینک اس غار والے گھر کے مغربی جانب شروع کیا تھا۔ تب میں پیدل گھر گھر جاتا اور مریضوں کا معائنہ کرتا تھا۔ پھر میں نے سائیکل چلانا شروع کر دی اور اس کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہو گیا۔‘‘
کئی برسوں کے دوران ڈاکٹر کے 7 موٹر سائیکل اور درجن سے زائد میڈیکل بیگ خراب بھی ہوئے۔ انہیں ایسے دور دراز راستوں سے گزرنا پڑتا تھا جو بائیک سے بھی ناقابل رسائی تھے۔ ایسا بھی ہوا کہ وہ سامان اپنے کندھے پر رکھ کر مریض کے پاس پہنچے۔
ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): ہی شنک لونگ، ڈاکٹر، صوبہ شَنشی
’’ یہ بیگ ہے جس میں صرف دوائیاں اور مائع کی بوتلیں ہوتی ہیں۔ اس کا وزن 15 سے 20 کلوگرام تک ہے۔میں نے ان دیہاتی مریضوں کے ساتھ ایک قلبی تعلق محسوس کیا ہے۔ جس وقت میں نوجوان تھا تو مجھے میڈیکل سکول میں داخل کیا گیا ۔ میں ٹیوشن فیس ادا نہیں کر سکتا تھا۔ یہ گاؤں ہی کے لوگ تھے جنہوں نے رقم اکٹھی کی اور مجھے سکول جانے کے لئے قرض فراہم کیا۔ مجھے احساس ہے کہ وہ میرے بغیر نہیں رہ سکتے اور میں بھی ان کے متعلق بالکل یہی خیال کرتا ہوں۔ میں بھی ان کے بغیر نہیں رہ سکتا‘‘
ان کی بیوی چھین کوئی پنگ، ثابت قدمی کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): چھین کوئی پنگ، ہی شنگ لونگ کی بیوی
’’ ہم گزشتہ کئی سالوں سے گاؤں میں رہ رہے ہیں۔ یہاں خوشیاں بھی ہیں اور غم بھی۔ مگر ہم اپنے دلوں میں اطمینان محسوس کرتے ہیں۔ جب تک وہ خوش ہیں، ہم خوش ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 6 (چینی): دیہاتی
’’ وہ ایک اچھے ڈاکٹر ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 7 (چینی): ہی شنک لونگ، ڈاکٹر، صوبہ شَنشی
’’ جب تک گاؤں میں کوئی میری ضرورت محسوس کرے گا، میں یہ کام جاری رکھوں گا۔ میں یہاں کام کرتا رہوں گا ۔ میں اس کے علاوہ کہیں نہیں جاؤں گا۔‘‘
تائی یوآن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link