روس کے صدر ولادیمیرپوتن کریملن میں حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ماسکو(شِنہوا)کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان یوکرین کے حوالے سے ہونے والی بات چیت کی خبروں کی نہ تو تصدیق اور نہ ہی تردید کرسکتے ہیں۔
تاس خبررساں ادارے نے ترجمان دمتری پیسکوف کے حوالے سے بتایا ہے کہ جیسا کہ واشنگٹن میں انتظامیہ نے اپنا کام شروع کردیا ہے، دوںوں ملکوں کے درمیان مختلف روابط ہوئے ہیں اور یہ رابطے مختلف چینلز کے ذریعے کئے گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ یقیناً ان رابطوں کی کثرت کو دیکھتے ہوئے میں ذاتی طور پر کچھ نہیں جانتا ہوں اور نہ ہی میں کسی چیز سے واقف ہوں۔ لہٰذا میں اس بات کی نہ تو تصدیق کر سکتا ہوں اور نہ ہی انکار کرسکتا ہوں۔
قبل ازیں نیویارک پوسٹ نے خبر دی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے پوتن کے ساتھ فون پر یوکرین کے تنازع کے حل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link