اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل، حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کےتحت یرغمالیوں کے بدلے قیدیوں...

اسرائیل، حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کےتحت یرغمالیوں کے بدلے قیدیوں کا 5واں تبادلہ مکمل کر لیا

یروشلم کے قریب واقع اوفر اسرائیلی فوجی جیل کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

یروشلم/ رم اللہ (شِنہوا)اسرائیلی اور فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت  یرغمالیوں کے بدلے قیدیوں کے 5ویں تبادلے کو مکمل کر لیا۔

اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں کہا  ہے کہ حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے 3 اسرائیلی شہریوں کو وسطی غزہ سے آئی ڈی ایف اور اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی کے حوالے کیا گیا اور وہ اسرائیل کی سرحد عبور کر گئے۔

7 اکتوبر 2023 کو حماس کی قیادت میں جنوبی اسرائیل پر ہونے والے حملے میں قیدی بنائے جانے والوں میں ان 3 اسرائیلی یرغمالیوں میں دوہری اسرائیلی۔جرمن شہریت رکھنےوالا 56 سالہ اوہاد بن عمی، 52 سالہ ایلی شراوی  اور 34 سالہ لیوی شامل ہیں۔

قبل ازیں دن کے آغاز میں شِنہوا کے مقامی نمائندے نے دیکھا کہ بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی (آئی سی آر سی)کی 3 گاڑیاں دیر البلاح شہر میں یرغمالیوں کی حوالگی کے لئے  مختص جگہ پر پہنچیں۔

نمائندے کی رپورٹ کے مطابق واضح طور پر کمزور اور تھکے ہوئے دکھائی دینے والے 3  یرغمالی پہلے ایک پلیٹ فارم پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے آئے اور پھر انہیں حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز کی جانب سے آئی سی آر سی کے حوالے کیا گیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی اداروں کے تعاون سے حکومت  رہاکئے جانےوالےیرغمالیوں اور ان کے خاندانوں کی حمایت کرے گی۔

تبادلے کے ایک حصے کے طور پر اسرائیل نے ہفتے کے روز طے کردہ معاملات کے تحت اسرائیلی جیلوں سے 183 فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کیا۔

فلسطینی قیدیوں کے کلب کے سربراہ عبداللہ الزغاری نے کہا کہ رہا کئے جانے والے قیدیوں کو آئی سی آر سی کی بسوں کے ذریعے رم اللہ پہنچایا گیا۔ ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ رہا کئے جانے والے فلسطینیوں کا شہر کے ایک چوک میں بڑے ہجوم نے استقبال کیا۔

قیدیوں کے امور کے کمیشن نے ایک بیان میں کہاہے کہ رہا کئے گئے قیدیوں میں سے 42  کا تعلق مغربی کنارے ، 3 کا یروشلم اور 27  کاغزہ کی پٹی سے تھا جو سب عمر قید یا طویل سزائیں بھگت رہے تھے۔ اس کے علاوہ 111 قیدیوں کو حماس کے 2023 کے اچانک حملے کے بعد غزہ کی پٹی میں گرفتار کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!