اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانمیری ٹائم سیکیورٹی بڑھانے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، سربراہ پاک...

میری ٹائم سیکیورٹی بڑھانے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، سربراہ پاک بحریہ

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ میری ٹائم سیکیورٹی بڑھانے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ امن مشقوں نے خطے کی بحری افواج کوایک دوسرے کے قریب کیا۔

کراچی میں ’محفوظ سمندر، خوشحال مستقبل‘ کے عنوان سے امن ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔ امن ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کوئی ملک سمندری چیلنجز سے اکیلے نہیں نمٹ سکتا، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا تھا کہ امن مشقوں نے خطے کی بحری افواج کوایک دوسرے کے قریب کیا ۔ امن ڈائیلاگ سے روایتی اور غیرروایتی خطروں کے چیلنجز پر بات ہوگی۔

امن ڈائیلاگ سے وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی خطاب کیا۔ کہا وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ طاقتور بحریہ سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن ہے، پاک بحریہ علاقائی امن، سلامتی کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اضافے نے مواقعوں کے ساتھ چیلنجز بھی پیداکیے، مصنوعی ذہانت، ٹیکنالوجی کےانقلاب نے عالمی منظرنامہ بدل دیا، بحری شعبےمیں غیرروایتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بحری تجارت کا معیشت میں بنیادی کردار ہے، بحرہندعالمی تیل اورگیس کے50فیصد ذخائر رکھتاہے، عالمی معاشی نظام میری ٹائم پرانحصار کرتاہے، سمندری تجارت کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں اجتماعی فرض ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!