اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشنگھائی گلوبل ڈویلپر کانفرنس 2025 کی میزبانی کرےگا

شنگھائی گلوبل ڈویلپر کانفرنس 2025 کی میزبانی کرےگا

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں سائنس-ٹیکنالوجی کمپنی میں عملے کا ایک رکن روبوٹ سے ہاتھ ملا رہا ہے-(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)شنگھائی میں 21 فروری سے 23 فروری تک ہونے والی گلوبل ڈویلپر کانفرنس 2025 میں دنیا بھر سے تقریباً 100 ڈویلپر کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔

کانفرنس کی منتظم شنگھائی اے آئی انڈسٹری ایسوسی ایشن(ایس اے آئی اے) کے مطابق کانفرنس میں بڑے ماڈلز،کمپیوٹنگ کی طاقت اور سافٹ ویئر پلیٹ فارمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔شریک ڈویلپر کمپنیاں ہارڈویئر کی تیاری،کلاؤڈ کمپیوٹنگ،بگ ڈیٹا،مصنوعی ذہانت(اے آئی)،روبوٹکس،بلاک چین اور میٹاورس جیسے متنوع شعبوں کی نمائندگی کریں گی۔

ہگنگ فیس،مائیکروسافٹ ڈویلپر کمیونٹی،علی بابا ماڈل سکوپ کمیونٹی اور ہواوے کمیونٹی سمیت سرکردہ عالمی کمپنیاں کانفرنس میں متعدد سرگرمیوں کی میزبانی کریں گی۔

ایس اے آئی اے کے مطابق ڈیپ سیک ٹیم بھی کانفرنس میں شریک ہوگی جس کی حال ہی میں کافی گونج سنی گئی ہے۔

کانفرنس میں مذاکروں اور ورکشاپس سے ڈویلپرز کو صنعتی ماہرین اور خیالات کے تبادلوں کا موقع ملے گا۔

ایس اے آئی اے کے سیکرٹری جنرل ژونگ جُن ہاؤ کے مطابق تیزی سے ہوتی ٹیکنالوجی پر مبنی ایجادات کی رفتار برقرار رکھتے ہوئے کانفرنس اس سال سالانہ ایک مرتبہ سے سال میں 2 مرتبہ ہونے والے پروگرام میں تبدیل ہو جائے گی۔کانفرنس کا اگلا سیشن خزاں میں ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!