چین کے مشرقی صوبے انہوئی کے شہر سوژو کی کاؤنٹی سی شیان میں عملہ کا ایک رکن ڈرون کے ذریعے ٹونگ جی نہر کا معائنہ کررہا ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت ٹرانسپورٹ(ایم او ٹی) نے کم بلندی کی نقل و حمل اور مصنوعی ذہانت(اے آئی) میں سڑک اور فضائی تعاون کے معیارات کی ترقی تیز کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔یہ شعبے 2025 میں اہم ترجیحات ہوں گے۔
ایم او ٹی کے بیان کے مطابق یہ ہدایت ایک اجلاس میں دی گئی جس میں 2024 اور 2027 کے درمیان نقل و حمل کی صنعت کے معیارات کی بہتری کا کام سونپنے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔
وزارت کے مطابق خدمات کا معیار تیار کرنے کے قومی آزمائشی پروگرام کے تحت ذہانت پر مبنی نقل و حمل کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔اس کا مقصد ملک کی نقل و حمل کی صنعت کو جدید اور مزید ڈیجیٹلائز کرنا ہے۔
حالیہ برسوں میں چین نے فعال طور پر کم بلندی کی نقل و حمل اور سامان کی ترسیل میں پیشرفت کی ہے۔ڈرون کم فاصلے،ایک علاقے سے دوسرے علاقے جانے اور شہر میں ترسیل میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ایم او ٹی کے اعدادوشمار کے مطابق 2024 کے دوران ملک بھر میں ڈرون سے 27 لاکھ پارسلز کی ترسیل ہوئی۔
