ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا میں اتوار کے روز 43 افریقی ممالک سے ایک ہزار سے زائد جوڑے اجتماعی شادی کے ایک بڑے پروگرام میں شریک ہوئے ہیں۔اس اجتماعی شادی میں بزرگوں کی دعائیں اور ایتھوپیا و افریقہ کی ثقافتوں سے جڑی مختلف رسومات شامل تھیں۔اجتماعی شادی میں شریک جوڑوں اور ان کے خاندانوں نے روایتی لباس پہنے ہوئے تھے۔ یہ ایک رنگارنگ ثقافتی منظرنامہ تھا۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ہینری کنڈا، شریک مہمان، اجتماعی شادی تقریب
’’ یہ سب سے بہترین چیز ہے جو آج ہمارے ساتھ ہوئی ہے۔ مختلف ثقافتوں اور مختلف لوگوں کو دیکھنا ایک شاندار تجربہ ہے۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے اپنے گھر سے باہر کا گھر ہو۔ ہم نے اس تقریب کے ہر لمحے سے لطف اٹھایا۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): روتھ کنڈا، شریک مہمان، اجتماعی شادی تقریب
’’ ایسے لگتا ہے جیسے ہم اپنے ہی گھر میں ہیں۔ یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (ایمہیرک): سیماکون میلاک، شریک مہمان، اجتماعی شادی تقریب
’’ یہ ایک منفرد موقع تھا کہ ہم اپنی شادی کو اتنے زیادہ مختلف پس منظر رکھنے والے جوڑوں کے ساتھ مل کرمناتے ہیں۔ یہ تجربہ اس خیال سے یکسر مختلف ہے جو ہم نے اپنے شادی کے دن کے لئے سوچا تھا۔ آج ہم اس خوشگوار تجربے کا حصہ بن کر واقعی بہت خوش ہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 4 (ایمہیرک): محمد گندیچو، شریک مہمان، اجتماعی شادی تقریب
’’ جب ہم نے پہلی بار اجتماعی شادی کے بارے میں سنا تو ہم بہت خوش ہوئے۔ ابتدائی طور پر ہم نے مختلف وجوہات کی بنا پر شادی کی تقریب منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب ہم یہاں آ کر اس غیر معمولی جشن کا حصہ بنے ہیں جس کے بارے میں ہم نے کبھی سوچا تک نہ تھا۔‘‘
منتظمین کے مطابق اجتماعی شادی کی اس تقریب کا مقصد نوجوان جوڑوں کے لئے شادی کی تقریبات کے اخراجات کو کم کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف ثقافتی اور روایتی رسومات کو محفوظ رکھنا تھا۔
عدیس ابابا سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
