چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر نان آن کے شوئی تو ٹاؤن میں برازیلی کاروباری شخصیت، مارکوس کالڈیرا نے چینی پتھر کی صنعت میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔کالڈیرا 2013 میں چینی زبان سیکھنے شیامن آئے تھے، لیکن کاروباری بصیرت نے انہیں پتھر کے کاروبار کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی طرف راغب کیا۔
ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): مارکوس کالڈیرا، برازیلی کاروباری شخصیت
’’شوئی تو دنیا بھر میں’ پتھر کے کاروبار کا دارالحکومت‘ہے۔شوئی تو کا انتخاب کرنے کی میری ایک اہم وجہ اس مارکیٹ کی دنیا بھر میں اہمیت ہے۔
ہم درآمد اور برآمد دونوں طرح کے کام کرتے ہیں۔ پہلے میں نےامریکہ اور برازیل کی مارکیٹوں کے لئے برآمد کرنا شروع کیا۔
2020 سےہم برازیل سے پتھر درآمد کرنے کا کام بھی کر رہے ہیں۔
مجھےچین میں کاروبار کرتے ہوئے 10سال ہوچکا ہے۔ میں دیکھ سکتا ہوں کہ چین، خاص طور پر شوئی تو کی فیکٹریاں کتنی ترقی کر رہی ہیں۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ چین میں تیار ہونے والی مصنوعات کا معیار اٹلی یا برازیل کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔‘‘
کالڈیرا نے چین کے کھلے پن اور سازگار ماحول کی تعریف کی اور اسے کاروباری افراد کے لئےکامیابی حاصل کرنے کی ایک مثالی جگہ قرار دیا۔
ساؤنڈ بائٹ 2(انگریزی): مارکوس کالڈیرا، برازیلی کاروباری شخصیت
’’بطور شخص اور ایک تاجر میں محسوس کرتا ہوں کہ چین کے کاروباری حلقے کی جانب سے مجھے بہت بہتر انداز میں خیر مقدم کہا جاتا ہے۔ ۔ مجھے چین میں کاروبار کرنے میں ہمیشہ بہت خوشی ہوتی ہے۔یہاں معاملات بہت آسان ہیں۔ہم مقامی افراد کو ہمیشہ ہماری، دوستوں اور حکومت کی مدد کرنے کی کوشش کرتے دیکھتے ہیں۔
2024 ہمارے لئے بہت شاندار رہا۔ گزشتہ سال ہم نے اپنی کمپنی کو وسعت دی اور 1,500مربع میٹر کی کمپنی شروع کی۔اس وقت میرے پاس 3,500 مربع میٹر کا گودام موجود ہے۔
ہم ابھی تقریباً 20 قسم کی برازیلی مصنوعات کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد کاروبارمیں مزید وسعت لانا اور 30 سے 35 نئی اقسام کی مصنوعات تلاش کرنا ہے۔یقیناً اس مقصد میں کامیابی کے لئےہمیں نیٹ ورک کو وسیع اور چین بھر میں گاہکوں تک مصنوعات کی رسائی کے لئے انٹرنیٹ میں بہتری لانی ہوگی۔‘‘
فو ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
