تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں چین کی چائنہ ریلوے رولنگ سٹاک کور(سی آر آر سی) پوژین السٹوم ٹرانسپورٹیشن سسٹمز لمیٹڈ کے عملے کے ارکان ییلو لائن مونو ریل کے مرمتی مرکز میں موجود ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)تھائی لینڈ کی وزیراعظم پیتو نگ ترن شیناوترا نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ چین کے ساتھ اپنی روایتی دوستی جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔
چین کے دورے پر آئی تھائی وزیراعظم نے شِنہوا کو انٹرویو میں کہا کہ اس سال چین-تھائی لینڈ سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ ہے۔ انٹرویو کے دوران پیتو نگ ترن نے اس موقع پر پہنا ہوا یادگاری بیج دکھاتے ہوئے تھائی لینڈ کی جانب سے چین کے ساتھ تعلقات اور دونوں اقوام کے درمیان دیرینہ تاریخی تبادلوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔
تھائی وزیراعظم نے کہا کہ اس سالگرہ کی مناسبت سے تھائی لینڈ اور چین نے مشترکہ طور پر متعدد تقریبات کا انعقاد کیا ہے۔انہوں نے تھائی لینڈ میں بدھا کے دانتوں کے آثار کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقریبات ان کی پائیدار دوستی کا نیا باب لکھیں گی۔
پیتو نگ ترن نے چین کی مسلسل ترقی اور چینی رہنماؤں کے بڑے پیمانے پر تسلیم شدہ اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے زور دیا کہ تھائی لینڈ چین کی تجاویز اور اقدامات سے سیکھنے کے لئے پرعزم ہے۔
منگل کو تھائی کابینہ نے لاؤس کے راستے تھائی لینڈ کو چین سے منسلک کرنے والے ہائی سپیڈ ریل منصوبے کے دوسرے مرحلے کی منظوری دی ہے۔ پیتو نگ ترن نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت بنیادی شہری سہولیات، تجارت اور معیشت میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔انہوں نے تھائی لینڈ-چائنہ ریلوے کی تعمیر تیز کرنے کا بھی عزم ظاہر کیا جس سے دونوں ممالک اور اقوام کے درمیان تبادلے مزید بڑھیں گے۔
اپنے دورے کے موقع پر پیتو نگ ترن نے چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں 9ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔
