چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب کا منظر-(شِنہوا)
ہاربن(شِنہوا)9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں مشعل کو روشن کیا گیا۔
چین کے پہلے سرمائی اولمپک چیمپئن اور شارٹ ٹریک سپیڈ سکیئر یانگ یانگ، چین کے پہلے مرد سرمائی اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور فری سٹائل سکیئر ہان شیاؤ پنگ، اولمپک ریس واک چیمپئن وانگ ژین اور سوچی سرمائی اولمپک سپیڈ سکیٹنگ چیمپئن ژانگ ہانگ نے آئس لالٹین اٹھائے بچوں کے ہمراہ ہاربن آئس سنو ورلڈ میں دنیا کے سب سے بڑے آئس اینڈ سنو تھیم پارک میں کھلتے گل یاس کی شکل میں مشعل روشن کی۔
کھیلوں کی مشعل 20 جنوری کو ہاربن کے پر فضا مقام سن آئی لینڈ میں روشن کی گئی تھی۔ ٹارچ ریلے میں 120 مشعل برداروں نے شہر کے اہم مقامات کادورہ کیا جن میں 100سالہ تاریخی ہاربن مرکزی سٹریٹ اور دریائے سونگ ہوا شامل ہیں۔
