اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینآئس اینڈ سنو گہماگہمی سے ایشیائی سرمائی کھیلوں کے میزبان شہر کو...

آئس اینڈ سنو گہماگہمی سے ایشیائی سرمائی کھیلوں کے میزبان شہر کو مزید تقویت حاصل

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں ہاربن-آئس سنو ورلڈ میں برف کی لالٹینوں کے عقب میں سیاح اچھی فصل کے لئے دعائیہ ہال کا ماڈل دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

ہاربن(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی شہر ہاربن میں ایک وسیع و عریض سووینیئر شاپ کے اندر ایشیائی سرمائی کھیلوں کے ٹائیگر میسکوٹ ’’بِن بِن‘‘ اور ’’نی نی‘‘ بڑے صنعتی شہر کی بدلتی ہوئی تصویریں پیش کر رہے ہیں۔

کھلونوں کی ایک قسم میں ٹائیگر چین کے پہلے ہیلی کاپٹر اور سیٹیلائٹ پر سوار ہیں جو کہ 20ویں صدی میں صنعتی ترقی کے پیشرو کے طور پر ہاربن کی شاندار حیثیت کا حوالہ ہے جبکہ سرمائی کھیلوں اور سیاحت میں شہر کی حالیہ ترقی اجاگر کرنے کے لئے دیگر کھلونوں میں 2 ٹائیگروں کو سکیٹرز،سکیئرز اور بت کے مجسموں کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ونٹر فیل کہلانے والے حئی لونگ جیانگ صوبے کا دارالحکومت ہاربن شدید سرد موسم کے حامل صنعتی شہر کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔آج شہر سرمائی سیاحوں کی گہما گہمی سے گونج رہا ہے جن میں سے زیادہ تر لوگ جنوب کے گرم علاقوں سے سفر کر کے آئے ہیں۔

شہر کے معروف سیاحتی مقناطیس کے طور پر ہاربن آئس سنو ورلڈ روزانہ ہزاروں سیاحوں کو راغب کرتا ہے۔منگل کو ختم ہونے والی بہار تہوار کی 8 روزہ چھٹیوں کے دوران اس پارک کے 6 لاکھ 10 ہزار دورے کئے گئے۔صرف ہفتے کو پارک میں آنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی جو ایک روز میں شرکت کا نیا ریکارڈ ہے۔

اس پس منظر کے برعکس اپنے برف کے رجحان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیاحوں کو راغب کرنا ہاربن کی معاشی تبدیلی کا ایک جواب بن چکا ہے۔2024 کے آغاز میں شہر کو ملک گیر مقبولیت حاصل ہوئی جب اس نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے چین کے جنوبی علاقے سے سیاحوں کا استقبال کیا۔ 9ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی نے سرمائی مقام کے طور پر اس شہر کی رغبت مزید مستحکم کر دی ہے۔

سٹور کے منیجر سو ژی کے مطابق کھیل قریب آتے ہی مقامی و بین الاقوامی سیاحوں نے بڑی تعداد میں آفیشل سٹور کا دورہ کر کے اس کی خریداری میں اضافہ کردیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!