اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینایشیائی سرمائی کھیلوں نے ایک مرتبہ پھر کھیلوں کے ذریعے لوگوں کو...

ایشیائی سرمائی کھیلوں نے ایک مرتبہ پھر کھیلوں کے ذریعے لوگوں کو متحد کردیا،ڈائریکٹر جنرل او سی اے

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں اولمپک کونسل آف ایشیا(او سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل حسین المسلم او سی اے اور ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں کی انتظامی کمیٹی(ایچ اے ڈبلیو جی او سی) کےزیر اہتمام میڈیا بریفنگ میں اظہار خیال کر رہے ہیں-(شِنہوا)

ہاربن(شِنہوا)اولمپک کونسل آف ایشیا (اوسی اے) کے ڈائریکٹر جنرل حسین المسلم نے کہا ہے کہ ہاربن میں 9ویں ایشیائی سرمائی کھیل مشکلات کے باوجود ایک مرتبہ پھر لوگوں کو متحد کرتے ہوئے ایشیا میں اولمپک کی تحریک کو مزید فروغ دیں گے۔

جولائی 2023 میں گیمز کی بولی جیتنے کے بعد سے ہاربن کی تیاریاں زوروشور سے جاری رہیں۔منتظمین کے مطابق ایشیا بھر سے 34 ممالک اور خطوں سے ایک ہزار200 ایتھلیٹ مقابلہ کریں گے جس سے یہ ایڈیشن شریک وفود اور ایتھلیٹس کی تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑا ہوگا۔

المسلم نے کہا کہ ہاربن نے 2 سال قبل کھیلوں کی میزبانی حاصل کرکے زبردست کام کیا۔منتطمین نے یہاں انتہائی مختصر عرصے اور انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں سہولیات اور کھیلوں کی ضروریات مہیا کیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ’’سرما کا خواب،ایشیا کے درمیان محبت‘‘ کے عنوان سے ہونے والے ہاربن ایشائی سرمائی کھیل دنیا میں تنازعات اور غیر یقینی کے باوجود کھیلوں میں لوگوں کو متحد کرسکتے ہیں۔

المسلم نے کہا کہ ہاربن ایشیائی سرمائی کھیل سرمائی اولمپکس کے مختلف کھیلوں میں کوالیفائی کرنے کے حوالے سے ایشیائی ایتھلیٹس کے لئے پلیٹ فارم ہوں گے۔ اس سے ایشیائی ایتھلیٹس کو میلان-کورٹینا 2026 اولمپک سرمائی کھیلوں کے لئے کارکردگی پیش کرنے اور مقابلہ کرنے کا موقع ملےگا۔

جمعہ کو ہونے والی ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں ورچوئل رئیلٹی اور آگمینٹڈ رئیلٹی سمیت جدید ٹیکنالوجیز بھی استعمال کی گئیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!