چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر چوہائی میں 14ویں چین عالمی ہوابازی و خلابازی نمائش میں بحر وبر سے اڑنے اور اترنے کے حامل اے جی 600 ایم ’’کن لونگ‘‘ نامی طیارہ پانی پھینکنے کا مظاہرہ کرتے ہوئے-(شِنہوا)
شی آن(شِنہوا)ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ(اے وی آئی سی) کے اپنے طور پر تیار کردہ زمین اور سمندرسے اڑنے اور اترنے کے حامل اے جی 600 ایم ’’کن لونگ‘‘ نامی 3 طیاروں نے حال ہی میں آزمائشی پروازوں کا ایک اور دور مکمل کیا ہے۔یہ پرواز کی قابلیت کی سند کے لئے ایک اہم قدم ہے۔
اے وی آئی سی نے اعلان کیا کہ طیارے کی تحقیقی ٹیم کے تقریباً 500 ارکان کے تعاون سے یہ مشن چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر پوچھینگ کے اے وی آئی سی سول ایئر کرافٹ ٹیسٹ سنٹر پر انجام دیا گیا۔پورے عمل کے دوران تینوں ہوائی جہازوں کے سخت تشخیصی ٹیسٹ ہوئے، جن میں پرواز پر قابو کھونے کے بعد کی آزمائش،آئس فارمیشن کنڈیشن ٹیسٹ اور ایویانکس نظام میں بہتری کے بعد کی جانچ شامل ہیں۔
اے وی آئی سی کا کہنا ہے کہ تمام 3 طیارے مشن کی تکمیل کے بعد بحفاظت رن وے پر اترگئے۔
اے وی آئی سی نے کہا کہ ان ٹیسٹوں نے ہوائی جہاز کی کارکردگی اور حفاظت کی توثیق کرتے ہوئے ان کی فضائی استعداد کی تصدیق کی کوششوں کی ٹھوس بنیاد رکھی ہے۔
بحروبرسے اڑنے اور اترنے کی صلاحیت رکھنے والے اے جی 600 طیارے چین کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی کوششوں کا سنگ بنیاد ہیں۔ یہ طیارہ فائر فائٹنگ،بحری امداد اور آفات میں امدادی کارروائیوں کے لئے ملک کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ خصوصی مقاصد کا حامل بڑا طیارہ ہے۔
اے جی 600 ایم کے پہلے طیارے نے مئی 2022 میں اپنی پہلی آزمائشی لینڈنگ کی تھی جس کے بعد اسی سال اگست میں پانی پر اترنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link