پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچینی سرمایہ کاری تھائی لینڈ کی صنعتی تبدیلی میں مددگار ہے،تھائی عہدیدار

چینی سرمایہ کاری تھائی لینڈ کی صنعتی تبدیلی میں مددگار ہے،تھائی عہدیدار

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں چھانگان آٹوموبائل کی اواتر 11 ماڈل کی گاڑی کی نمائش کی جارہی ہے-(شِنہوا)

بینکاک(شِنہوا)چینی سرمایہ کاروں نے تھائی لینڈ کے تزویراتی اہداف سے منسلک کلیدی شعبوں کو ترقی دیتے ہوئے ملک کے صنعتی منظرنامے کو نئی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

تھائی لینڈ کے سرمایہ کاری بورڈ(بی او آئی) کے سیکرٹری جنرل نارت تھیرڈستیراسکدی نے شِنہوا کو حالیہ انٹرویو میں الیکٹرانکس،سمارٹ مصنوعات اور ڈیجیٹل ڈیٹا مراکز جیسے تھائی لینڈ کی اہداف پر مبنی صنعتوں میں بڑے غیر ملکی سرمایہ کار کے طور پر چین کا تبدیلی پر مبنی کردار اجاگر کیا۔ان صنعتوں میں آٹوموٹو سیکٹر سرفہرست ہے۔

نارت نے کہا کہ تھائی لینڈ کا سرمایہ کاری کا سازگار ماحول اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم(آسیان) کے فریم ورک میں اس کا تزویراتی محل وقوع اسے علاقائی وسعت کی خواہشمند کمپنیوں کے لئے پرکشش راہداری بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ کو مستحکم اور سرمایہ کار دوست مقام کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو آسیان کی منڈیوں میں اپنی موجودگی بڑھانے کی خواہاں چینی کمپنیوں کے لئے تزویراتی مرکز کا کردار ادا کرتا ہے۔

2025 میں تھائی لینڈ-چین سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے نارت نے مشترکہ اقدامات اور تشہیری تقریبات کے ذریعے سرمایہ کاری تعلقات مضبوط بنانے کی امید ظاہر کی۔

نارت نے کہا کہ چینی کمپنیوں نے تھائی لینڈ میں جدید ٹیکنالوجیز متعارف کرائی ہیں۔ بی او آئی فعال طور پر ان کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے کہ وہ مقامی طور پر حاصل کردہ مواد اور سازوسامان کا استعمال بڑھانے کے ساتھ ساتھ مقامی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے لئے تھائی اور چینی مشترکہ منصوبوں کو فروغ دیں۔

آٹوموٹو صنعت بدستور تھائی لینڈ کا کلیدی شعبہ ہے جو ملک کی 3 اعلیٰ برآمدی اشیا میں سے ایک ہے۔اس شعبے نے  وسیع ترسیلی ذرائع میں تقریباً 10 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کیا ہوا ہے۔

نارت نے کہا کہ گزشتہ 3 سال میں تھائی لینڈ کامیابی سے الیکٹرک گاڑیوں(ای وی) کے درآمد کنندہ سے اس کے تیار کنندہ میں تبدیل ہوچکا ہے۔اس میں چینی سرمایہ کاروں اور تھائی حکومت کی تعاون پر مبنی پالیسیوں کا بڑا کردار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!