اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکپانامہ بی آر آئی میں شرکت سے متعلق درست فیصلہ کرے، چین

پانامہ بی آر آئی میں شرکت سے متعلق درست فیصلہ کرے، چین

چین نے امید ظاہر کی ہے کہ پانامہ بیرونی مداخلت سے آزاد ہو کر درست فیصلہ کرے گا-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے کہا ہے کہ چین امید کرتا ہے کہ پانامہ بیرونی مداخلت سے آزاد ہو کر درست فیصلہ کرسکتا ہے۔

ترجمان نے پانامہ کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) میں شرکت معطل کرنے کی اطلاعات کے جواب میں جمعہ کو یومیہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ چین دباؤ اور جبر کے ذریعے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو بدنام اور سبوتاژ کرنے کے امریکی اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اسے شدید افسوس ہے کہ پانامہ چین کے ساتھ بی آر آئی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی تجدید نہیں کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ بی آر آئی اقتصادی تعاون سے متعلق ایک اقدام ہے۔بی آر آئی تعاون نے لاطینی امریکہ کے 20 سے زائد ممالک سمیت 150 سے زائد ممالک میں لوگوں کو آسانیاں مہیا کی ہیں۔ چین اور پانامہ کے درمیان بی آر آئی تعاون حالیہ برسوں میں نتیجہ خیز رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین امید کرتا ہے کہ پانامہ دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے عوام کے طویل مدتی مفادات کے بڑے منظرنامے سے آگے بڑھتے ہوئے خود کو بیرونی مداخلت سے آزاد کرکے درست فیصلہ کرسکتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!