چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دوسری چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین نمائش (سی آئی ایس سی ای) میں سمارٹ گاڑیوں کا نمائشی علاقہ دیکھا جاسکتا ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی کونسل برائے فروغ عالمی تجارت (سی سی پی آئی ٹی) نے کہا ہے کہ تیسری چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین نمائش رواں سال 16 سے 20 جولائی تک بیجنگ میں منعقد ہوگی۔
نمائش کا مجموعی رقبہ ایک لاکھ 20 ہزار مربع میٹر ہے جس میں 6 بڑے نمائشی علاقے جدید پیداوار، صاف توانائی، سمارٹ گاڑیوں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، صحت مند زندگی اور ماحول دوست زراعت کے لئے مختص ہوں گے۔
سی سی پی آئی ٹی کا کہنا ہے کہ اب تک تقریباً 200 کمپنیاں شرکت کی تصدیق کرچکی ہیں۔
سی سی پی آئی ٹی کے مطابق یہ دنیا کی پہلی قومی سطح کی نمائش ہے جس میں سپلائی چین پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور اس میں عوامی مصنوعات پیش کی جاتی ہیں۔ اس کا انعقاد پہلی بار 2023 میں ہوا تھا جس کے بعد سے اس نے زیادہ محفوظ، مستحکم، وسیع اور جامع عالمی صنعتی اور سپلائی چین قائم کرنے میں کردارادا کیا ہے۔
