چین میں زیر تعلیم مختلف ممالک کے طلبہ نے بہار تہوار کا لطف اٹھانے کے لئے لیاؤننگ صوبے کے شہر ہائی چھنگ کا دورہ کیا اور مقامی پکوانوں کا تجربہ کیا۔ طلبہ نے مقامی روایتی’’نیوژوانگ اسٹفڈ پین کیک‘‘ کا لطف اٹھایا اور اسے بنانے کے طریقے بھی سیکھے۔
بہار کا تہوار قریب آتےہی بین الاقوامی طلباءکے ایک گروپ نےچین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کےشہر ہائی چھنگ کےخوشگوار ماحول میں مقامی پکوانوں کو چکھنے کے لئے دورہ کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ1(چینی):کوئی، شیف، نیوژوانگ اسٹفڈ پین کیک
’’ ہیلو۔نیوژوانگ اسٹفڈ پین کیک پتلے چھلکے اور بھرپور گوشت کی بھرائی کے لئے مشہور ہے۔ اس کی کرسٹ تھوڑی سی پکائی جاتی ہے جبکہ اندر کی بھرائی نرم رہتی ہے، جو تازگی اور ذائقے کا بہترین امتزاج فراہم کرتی ہے۔یہ مواد سے بھر پور مگر چکنائی سے آزاد ہے۔‘‘
1920 کی دہائی میں شروع ہونے والی نیوژوانگ اسٹفڈ پین کیک بنانے کی تکنیک کو سو سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ اس روایتی پین کیک کو لیاؤننگ کے صوبائی سطح کے غیرمحسوس ثقافتی ورثے کے طور پرتسلیم کیا گیا ہے۔
ساؤنڈبائٹ 2 (چینی): کِزلسر لارا ، ترکش طالبہ، آنشان نارمل یونیورسٹی
’’ہم ترکیہ میں بھی پین کیکس بناتے ہیں۔ لیکن وہ چین کے پین کیکس سےمختلف ہوتے ہیں۔ترکیہ کے پین کیکس میں عام طور پر آلو یا پنیر بھرے ہوتےہیں۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ3(چینی): رتاجک پولینا میگڈالینا، پولینڈ کی طالبہ، آنشان نارمل یونیورسٹی
’’میں یہ پہلی بار ایک ماسٹر شیف سے نیوژوانگ اسٹفڈ پین کیک بنانے کا طریقہ سیکھ رہی ہوں۔اس کے کناروں کی خستہ بیرونی سطح نرم اندرونی حصے سےمختلف ہے۔جب میں پولینڈ واپس جاؤں گی، تو یہ پین کیک اپنے والدین اور بھائیوں کو بنا کر دوں گی تاکہ وہ بھی اس کھانے کا تجربہ کرسکیں۔‘‘
شنیانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
