یہ شِنہوا نیوز ہے۔
سوڈان کی شمالی دارفور اور جنوبی کوردوفان ریاستوں میں پرتشدد کارروائیوں کے اضافےکے باعث شہریوں کی ہلاکتوں اور بے دخلیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کارکنوں نے منگل کےروز اس معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
عالمی تنظیم برائے نقل مکانی (آئی او ایم) کے مطابق گزشتہ 10 مہینوں کے دوران شمالی دارفور میں ایل فاشر اور دیگر مقامات سے6 لاکھ سے زائد لوگ محفوظ پناہ کی تلاش میں نقل مکانی کر گئے ہیں۔
