اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہواوے نے کینیا کے آئی سی ٹی مقابلے کےحتمی امیدواروں کی تربیت...

ہواوے نے کینیا کے آئی سی ٹی مقابلے کےحتمی امیدواروں کی تربیت شروع کر دی

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ہواوے میڈیا گول میز اجلاس کے دوران ہواوے کے ڈیلیوری اینڈ سروس کے ڈائریکٹر لین شیاؤ نان خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

نیروبی(شِنہوا)چین کی ٹیلی مواصلات کمپنی ہواوے نے ان 18 کینیائی یونیورسٹی کے طلبا کے لیے ایک جامع تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جو قومی ڈیجیٹل مہارت کے مقابلے میں جیتنے کے بعد اس مہینے کے آخر میں ہونے والے علاقائی ایڈیشن کی تیاری کر رہے ہیں۔

ہواوے کی طرف سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں جاری ہونےوالے بیان کے مطابق کمپنی کے ماہرین کی زیرنگرانی  کینیا کی معروف جامعات سے شرکا کی سخت تربیت، عملی ورکشاپس اور مشترکہ سیشنز کئے جائیں گے۔

 تربیت میں اطلاعاتی و مواصلاتی  ٹیکنالوجی  کے کٹںگ-ایج شعبوں جیسے نیٹ ورکنگ،کلاؤڈ کمپیوٹنگ،اور مصنوعی ذہانت(اے آئی) پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائیگی اور طلبا کو آمدہ علاقائی مقابلے میں کامیابی کے لئے درکار عملی ہنر سکھائے جائیں گے۔

ہواوے کینیا کے آئی سی ٹی اکیڈمی پروگرام کے سربراہ مائیکل کاماؤ نے کمپنی کے اس عزم پر زور دیا ہے کہ مقامی جوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں کو بہتر بنایا جائے گا تا کہ اقتصادی ترقی،روزگار پیدا کرنے اور سماجی تجدید کو فروغ دیا سکے۔

کاماؤ نے کہایہ طلبا اس اختراع اور عزم کی علامت ہیں جو کینیا کی ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھائیں گے۔ ہواوے ان کے سفر کی حمایت کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے اور آئی سی ٹی مقابلوں جیسے پلیٹ فارمز فراہم کر کے تعلیمی اور صنعتی فرق کو ختم کررہاہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!