چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں ٹیسلا کی میگا فیکٹری کا ایک منظر-(شِنہوا)
شنگھائی(شِنہوا)امریکی کارساز کمپنی ٹیسلا نے کہا ہے کہ اس کی شنگھائی میں توانائی ذخیرہ کی بیٹریاں بنانے والی میگافیکٹری اگلے ہفتے باضابطہ طور پر کام شروع کردے گی۔
چین کے مشرقی شہر میں اس میگا فیکٹری کی تعمیر گزشتہ برس آخر میں مکمل ہوئی تھی۔ مئی 2024 میں اس منصوبے کے آغاز کے بعد اس کی تکمیل میں صرف 7 ماہ لگے جبکہ آزمائش گزشتہ ماہ شروع ہوئی تھی۔
میگا فیکٹری اپنی نوعیت کی پہلی فیکٹری ہے جسے ٹیسلا نے امریکہ سے باہر تعمیر کیا ہے اور یہ ٹیسلا کی توانائی ذخیرہ کرنے والی بیٹریاں میگا پیک بنانے کے لئے مختص ہے۔ ٹیسلا نے کہا تھا کہ اس فیکٹری سے بڑے پیمانے پر پیداوار 2025 کی پہلی سہ ماہی میں مکمل طور پر شروع ہونے کی توقع ہے۔
کمپنی کے مطابق ابتدائی طور پر اس میگا فیکٹری کی پیداواری صلاحیت 10 ہزار یونٹس سالانہ ہے، جو تقریباً 40 گیگا واٹ۔ آور توانائی ذخیرہ کرنے کے مساوی ہے۔
