اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلتھائی لینڈ اورچین کے درمیان مزید مفید تعاون کے لئے پرعزم ہوں،تھائی...

تھائی لینڈ اورچین کے درمیان مزید مفید تعاون کے لئے پرعزم ہوں،تھائی ماہر

تھائی-چائنیز کلچر اینڈ اکانومی ایسوسی ایشن کے چیئرمین پوکن پولاکول بینکاک میں شِنہوا کو انٹرویو دے رہے ہیں-(شِنہوا)

بینکاک(شِنہوا)اس سال تھائی لینڈ اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ ہے۔

تھائی پارلیمنٹ کے سابق صدر اور تھائی-چائنیز کلچر اینڈ اکانومی ایسوسی ایشن کے چیئرمین پوکن پولاکول نے کہا کہ گزشتہ 50 برسوں میں تھائی لینڈ اور چین ایک خاندان کی طرح قریب رہے ہیں اور ہم مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان مزید فائدہ مند تعاون کے لئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین تھائی لینڈ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور تھائی لینڈ کو بالخصوص زراعت،سیاحت اور بنیادی شہری سہولیات میں معاشی تبادلوں کا بھرپور فائدہ حاصل ہوا ہے۔

پوکن نے کہا کہ سیاحت تھائی لینڈ کا بنیادی شعبہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ مارچ میں ویزا فری معاہدہ نافذ ہوا ہے جس سے تبادلے مزید آسان ہوئے اور ان کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

پوکن نے کہا کہ تھائی لینڈ اور چین نے حالیہ برسوں میں کئی تعلیمی و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا ہے۔تھائی طلبہ میں چینی زبان سیکھنے کا بہت زیادہ شوق ہے جبکہ کئی چینی طلبہ بھی تھائی لینڈ میں تعلیم حاصل کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔اس سے دونوں ممالک کے نوجوان افراد کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا زبردست موقع ملتا ہے اور دوطرفہ تعلقات میں نئی جان آتی ہے۔

پوکن کئی مرتبہ چین جا چکے ہیں اور انہوں نے چین کی حاصل کردہ شاندار ترقی دیکھی ہے۔ان کی نظر میں چینی جدیدیت کی کامیابی میں تھائی لینڈ سمیت ترقی پذیر ممالک کے لئے سیکھنے کو بہت کچھ ہے۔

پوکن کے مطابق چینی جدیدیت مشترکہ خوشحالی کے حصول،سماجی مساوات پر زور دینے اور ٹیکنالوجی پر مبنی تخلیقی جدت کو زبردست اہمیت دینے کے لئے پرعزم ہے۔چین کو مصنوعی ذہانت،ہائی سپیڈ ریلوے،جدید شہروں اور ڈیجیٹل معیشت جیسے شعبوں میں فوائد حاصل ہیں۔چین عالمی شراکت داروں کو فائدہ پہنچاتے ہوئے فعال طور پر ٹیکنالوجی پر مبنی تخلیقی کامیابیاں دیگرممالک کو بھی منتقل کرتا ہے۔

پوکن دوطرفہ تعلقات کے مستقبل کے بارے میں پر امید ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی دوستی کی طویل تاریخ ہے اور ہم سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کو مختلف شعبوں میں مزید فائدہ مند تعاون کے حصول اور دونوں عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے کا موقع بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!