چین کے دارالحکومت بیجنگ میں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کےموقع پر مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی نےصدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔
چین پاکستان کے ساتھ اپنی روایتی دوستی جاری رکھنے، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے اور نئے دور میں ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک قریب تر چین پاکستان معاشرے کی تعمیر تیز کرنے کی خاطر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
ژاؤ نے کہا کہ قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلے اور تعاون دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم حصہ ہیں اور این پی سی پاکستانی پارلیمان کے ساتھ تمام سطح پر تبادلے کو مضبوط کرنے اور چین۔پاکستان تعاون کے لیے قانونی ضمانت فراہم کرنے کو تیار ہے۔
زرداری نے کہا کہ پاکستان چین کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کی مضبوط حمایت کرتا ہے اور چین کی جانب سے پیش کردہ 3 عالمی انیشی ایٹوز یعنی عالمی ترقیاتی انیشی ایٹو ، عالمی سکیورٹی انیشی ایٹو اور عالمی تہذیب انیشی ایٹو کی حمایت کرتا ہے۔
زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے قانون ساز اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دینے اور پاکستان۔چین سدابہار تزویراتی تعاون شراکت داری کو گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔
