اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے ساتھ تعلقات نبھانے میں دباؤ ڈالنا امریکہ کے لئے درست...

چین کے ساتھ تعلقات نبھانے میں دباؤ ڈالنا امریکہ کے لئے درست طریقہ نہیں، چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے  امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر عائد اضافی 10 فیصد محصولات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ امریکہ کے لئے چین کے ساتھ تعلقات نبھانے میں دباؤ ڈالنا درست نہیں ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے امریکہ کی جانب سے چین سے آنے والی اشیا پر اضافی 10 فیصد محصولات عائد کئے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات نبھانے میں دباؤ ڈالنا امریکہ کے لئے درست طریقہ نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ منشیات کی روک تھام پر چین- امریکہ تعاون کے نتائج کو نظر انداز کرتے ہوئے  امریکہ نے چینی درآمدات پر محصولات عائد کرنے پر اصرار کیا ہے۔ چین نے اس اقدام پر شدید عدم اطمینان اور مخالفت کا اظہار کیا ہے اور اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ دوسرے ممالک پر الزام عائد کرنے سے امریکہ میں منشیات کا بحران حل نہیں ہوگا اور تجارتی یا محصولات کی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ دباؤ ڈالنا اور دھمکیاں دینا امریکہ کے لئے چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو نبھانے کا صحیح طریقہ نہیں ہے۔ امریکہ کے لئے بنیادی حل اس کی منشیات کی طلب کو کم کرنا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

لِن جیان نے کہا کہ 17 جنوری کو چین کے سربراہ نے اس وقت کے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر ان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون پر اصولی اتفاق رائے ہوا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ اس وقت جس چیز کی ضرورت ہے وہ یکطرفہ محصولات نہیں بلکہ مساوی بنیادوں پر اور باہمی احترام کے ساتھ بات چیت اور مشاورت ہے-

انہوں نے کہا کہ چین میں منشیات پر قابو پانے کے لئے سخت ترین پالیسیاں نافذ ہیں اور عالمی سطح پر ان پر عملدرآمد کی اعلیٰ ترین سطح ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2019 میں چین دنیا کا پہلا ملک بن گیا تھا جس نے منشیات سے متعلق مادوں کو باضابطہ طور پر ایک الگ درجہ بندی کے طور پر شیڈول کیا اور اس نے یہ اقدام انسانی بنیادوں پر اور امریکہ کی درخواست پر کیاتھا۔

ترجمان کے مطابق حالیہ برسوں میں چین اور امریکہ نے منشیات کی روک تھام کے حوالے سے عملی تعاون میں واضح پیشرفت کی ہے جس میں منشیات کے باضابطہ، خفیہ معلومات کے تبادلے اور مقدمات میں تعاون شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!