اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں بہارتہوارکی تعطیلات کے دوران 2.3 ارب سے زائد بین العلاقائی...

چین میں بہارتہوارکی تعطیلات کے دوران 2.3 ارب سے زائد بین العلاقائی مسافر دورے

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے مشرقی ریلوے سٹیشن پر مسافر ٹرین کا انتظار کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں منگل کو ختم ہونے والی 8  روزہ بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران ملک کے تمام خطوں میں 2.3 ارب سے زائد مسافر دورے ہوئے۔

چین کی وزارت ٹرانسپورٹ، شہری ہوابازی انتظامیہ اور سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے اعداد و شمار کے مطابق ریلوے کے ذریعے 9 کروڑ 62 لاکھ 60 ہزار، شاہراہوں کے ذریعے 2.18 ارب، آبی گزرگاہوں سے 94 لاکھ 10  ہزار اور فضائی راستے سے ایک کروڑ 82 لاکھ 40 ہزار مسافر دورے ہوئے۔

چین میں سالانہ بہار تہوار کے سفری رش کو چھون یون بھی کہا جاتا ہے، رواں سال اس میں نیا ریکارڈ قائم ہونے کی توقع ہے۔ 14 جنوری سے 22 فروری کے درمیان 9 ارب بین العلاقائی مسافر دورے متوقع ہیں۔ رواں سال بہار تہوار29 جنوری سے شروع ہوا تھا۔ یہ خاندانوں کے دوبارہ ملنے کا ایک موقع ہوتاہے۔

حالیہ برسوں میں چھون یون کے دوران ایک قابل ذکر رجحان نئی توانائی کی گاڑیوں (این ای وی) کے استعمال میں اضافہ ہے جس کی وجہ چارجنگ سہولیات میں تیزرفتار اضافہ اور چینی عوام میں بڑھتی ماحول دوست آگاہی ہے۔

چائنہ سٹیٹ گرڈ کارپوریشن نے توقع ظاہر کی ہے کہ بہارتہوار کی تعطیلات کے دوران ملک کی شاہراہوں پر نئی توانائی گاڑیوں کے لئے چارجنگ کا حجم ریکارڈ سطح پر پہنچ جائےگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!