اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں بہار تہوار تعطیلات کے دوران 1.9 ارب سے زائد پارسل...

چین میں بہار تہوار تعطیلات کے دوران 1.9 ارب سے زائد پارسل بھیجے گئے

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر کونمنگ کی دونان پھولوں کی مارکیٹ میں ایک کوریئر پھولوں کا پیکج تیار کررہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں منگل کو ختم ہونے والی 8 روزہ بہار تہوار تعطیلات کے دوران 1.9 ارب سے زیادہ پارسل نمٹائے گئے۔

ریاستی ڈاک بیورو نے بدھ کے روز بتایا کہ 14 جنوری کو بہار تہوار کے سفری رش کے آغاز کے بعد سے چین میں ڈاک اور کوریئر صنعت نے 8 ارب سے زیادہ پارسل اکٹھے کئے جو 2024  کی اسی مدت کے مقابلے میں 38 فیصد زیادہ ہیں۔

2025 کی اس مدت کے اندر اب تک تقریباً 8.65 ارب پارسل حوالے کئے جاچکے ہیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 35 فیصد زائد ہے۔

بیورو کے مطابق  پارسل کے حجم میں نمایاں اضافہ چین کی صارف مارکیٹ کی مضبوطی اور مواقع کو ظاہر کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!