مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں لوگ ایک رہا ہونے والے فلسطینی قیدی ( درمیان)کا استقبال کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
انقرہ (شِنہوا) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت رہا کئے جانے والے 15فلسطینی قیدی مصر سے ترکیہ پہنچ گئے۔
فیدان نے انقرہ میں اپنے مصری ہم منصب بدر عبد العاطی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے تحت یہ طے پایا تھا کہ ایک مخصوص تعداد میں فلسطینی شہری فلسطین کے علاقوں میں نہیں رہیں گے۔ ان افراد کی میزبانی مخصوص ممالک کریں گے۔ ہم نے درخواست موصول ہونے پر ہمارے صدر کی منظوری کے ساتھ مثبت جواب دیا۔
فیدان نے کہا کہ 15 فلسطینی شہریوں کو قید سے رہائی کے بعد قاہرہ میں ترکیہ کے سفارت خانے کے ذریعے ویزے جاری کیے گئے جس کے بعد وہ ترکیہ پہنچے۔
فیدان نے فلسطینی شہریوں کو ان کی سرزمین سے زبردستی بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کی ترکیہ کی جانب سے مخالفت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی شہریوں کو ان کی آبائی سرزمین سے نکالنے کی کوئی بھی کوشش بین الاقوامی قانون اور انسانیت کے ضمیر کے خلاف ہے۔ ایسے اقدامات سے نئے تنازعات میں اضافہ اور علاقائی امن کمزورہوگا۔ ہمیں فلسطینی شہریوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے کی تمام کوششوں کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔
ایک فلسطینی عہدیدار نے اعلان کیا تھا کہ اس وقت مصر میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت رہا کئے جانےوالے موجود 60 فلسطینی قیدی ترکیہ، قطر، ملائیشیا، اور پاکستان کو بھیجے جائیں گے۔
فلسطینی قیدیوں کے کلب کے سربراہ عبداللہ زغاری نے کہا کہ ان 4 ممالک میں سے ہر ایک 15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی کرے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link