چین کے مشرقی صوبے آنہوئی میں یانگسی دریا کے نیچے بنائی جانے والی 5,965 میٹر طویل سرنگ کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ یہ سرنگ آنہوئی میں اپنی نوعیت کی پہلی شہری ایکسپریس وے ہے، جس میں دو طرفہ چھ رویہ راستے اور 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی گنجائش ہے۔ تفصیلات اس وڈیو میں ملاحظہ کریں۔
چین کے مشرقی صوبے انہوئی میں ملک کے سب سے طویل دریا، یانگسی کے نیچے بنائی جانے والی سرنگ کے دونوں سروں کو اتوار کے روز جوڑ نے کا کام مکمل کر لیاگیا ہے۔یہ سرنگ یانگسی دریا کے انہوئی سیکشن میں اپنی نوعیت کی پہلی سرنگ ہے۔
5,965 میٹر طویل یہ سرنگ دو طرفہ چھ رویہ شہری ایکسپریس وے ہے، جس کے ڈیزائن کے مطابق اس میں 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر ممکن ہو سکے گا۔
یہ سرنگ جولائی میں استعمال کے لیے کھولے جانے کی توقع ہے، جس سے ڈرائیور صرف پانچ منٹ میں دریا عبور کر سکیں گے۔
ووہو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
