چین کے شمالی علاقے میں بہار کے تہوار میں مختلف ممالک کے طلباء نےشرکت کی ہے۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
یان شان یونیورسٹی میں پڑھنے والے 40 غیرملکی طلباء، چین کے شمالی صوبے ہیبے کے علاقے چھنگ ہوانگ ڈاؤ کے ایک ثقافتی بازار میں بہار میلے کے دلکش تجربے سے لطف اندوز ہوئے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): شہزادی کرن، پاکستانی طالبہ
’’ ڈمپلنگز بنانے میں بہت مزہ آتا ہے!۔ چین میں، ڈمپلنگز بنانا اتحاد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ میں اس خوبصورت خواہش کی محبت محسوس کر سکتی ہوں۔ سب کو بہار کے تہوار کی خوشیاں مبارک ہوں!۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): موکواما ٹومبیٹ، کانگو کا طالبعلم
’’ چین کا بہار کا تہوار فن سے بھرپور ہے۔ ہر تفصیل زندگی سے محبت کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ واقعی بہت دلکش ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): سادگ گاچیف، آذربائیجان کا طالبعلم
’’ چین میں بہار کا تہوار بہت زندہ دلی کی علامت ہے۔ اس میں ڈریگن رقص، کاغذ سے کٹائی اور دیگر مزیدار سرگرمیاں شامل ہیں۔ اس تہوار نے مجھے چینی ثقافت کو گہرائی سے سمجھنے میں مدد دی ہے۔ میں چین اور چین کے بہار تہوار کی محبت میں ڈوب چکا ہوں۔‘‘
چھنگ ہوانگ ڈاؤ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
