چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر ڈیاؤبنگشان، ٹیلنگ میں بھاپ سے چلنے والی پرانے انجن کی ٹرینوں پر سیاحت کی 3 روزہ تقریب منعقد ہوئی ہے۔ اس کی مزید تفصیلات کیا ہیں؟ آئیے اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر ڈیاؤبنگشان، ٹیلنگ میں بھاپ سے چلنے والی پرانے انجن کی ٹرینوں پر سیاحت کی 3 روزہ تقریب منعقد کی گئی ہے۔یہ تقریب اس سال اپنی نوعیت کا 15ویں ایڈیشن تھا۔ اس میں بھاپ سے چلنے والی پرانے انجن کی 21 ٹرینوں کو سیاحوں کے لئے دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔
سیاحوں کو اس ایونٹ کے دوران بھاپ سے چلنے والی پرانے انجن کی ٹرینوں کے عجائب گھر کی سیر بھی کرائی گئی۔ اس کے علاوہ انہوں نےان ٹرینوں کی تصاویر بھی لیں اور ان کی نمائشیں دیکھنے کا موقع بھی ملا ہے۔تقریب میں اندرون و بیرون ملک سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔
پیٹ ہوئل،طالبعلم، تنزانیہ
’’ میں پہلی بار ٹیلنگ شہر آیا ہوں۔ یہاں بھاپ سے چلنے والے ریل انجن کو دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ میرے لئے یہ پہلا موقع ہے کہ میں انہیں دیکھ رہا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت خوبصورت ہیں۔‘‘
اس قسم کی ٹرینیں اس صدی کے شروع میں چین کے ٹرانسپورٹ سسٹم سے ریٹائر کر دی گئی تھیں۔
پیٹ ہوئل،طالبعلم، تنزانیہ
’’ کارگو میں بہت لوگ اور پرفارمنسز ہیں۔ مجھے ان کا بہت لطف آیا۔ ٹیلنگ کے لوگ بہت خوش آمدید کہنے والے اور دوستانہ مزاج رکھتےہیں۔‘‘
شین یانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
