پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچینی سائنسدانوں نے طوفان کی پیش گوئی کے لیے نیا اے آئی...

چینی سائنسدانوں نے طوفان کی پیش گوئی کے لیے نیا اے آئی ماڈل تیار کر لیا

چین، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر سانیہ میں  ایک سیلاب زدہ سڑک پر لوگوں اور گاڑیوں  کو دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے ایک نیا مصنوعی ذہانت(اے آئی) طریقہ تیار کیا ہے جس کے ذریعے سمندری طوفان کی تیز شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی جا سکتی ہے،اس سے عالمی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری میں بہتری کی نئی راہیں روشن ہوئی ہیں۔

 چینی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف اوشیانالوجی کے محققین نے حال ہی میں اس مطالعے کو پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے جریدے میں شائع کیا۔

موسمی طوفان کی تیز شدت جو کہ ایک مختصر مدت میں موسمی طوفان کی شدت میں زبردست اضافے کو ظاہر کرتی ہے، پیشگوئی کرنے کے لیے سب سے چیلنجنگ موسمی حالات میں سے ایک ہے کیونکہ یہ غیر متوقع اور تباہ کن نوعیت کا حامل ہے۔

مطالعے کے مطابق روایتی پیشگوئی کے طریقے جیسا کہ عددی موسمی پیشگوئی اور اعدادوشمار پر مبنی طریقے، اکثر ان پیچیدہ ماحولیاتی اور ساختی عوامل کو نظر انداز کرتے ہیں جو تیز شدت کے عمل کو متاثر کرتے ہیں۔ اے آئی کو تیز شدت میں اضافے کی پیشگوئی بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے لیکن زیادہ تر اے آئی تکنیک زیادہ تر جھوٹے انتباہ اور محدود  بھروسے کی شرح سے نمٹنے میں ناکام رہی ہیں ۔

اس مسئلے کو حل کرنے کے لیےمحققین نے ایک نیا اے آئی ماڈل تیار کیا ہے جو سیٹلائٹ، فضائی اور سمندری ڈیٹا کو یکجا کرتا ہے۔

 جب اس نئے طریقے کو 2020 اور 2021 کے دوران شمال مغربی بحر الکاہل میں سمندری طوفانوں کے ڈیٹا پر آزمایا گیا تو اس نے 92.3 فیصد درستگی حاصل کی اور جھوٹے انتباہ کو 8.9 فیصد تک کم کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!