گنی-بساؤ کے قومی ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل امادو جمانکا شِنہوا سے خصوصی انٹرویو میں گفتگو کر رہے ہیں-(شِنہوا)
بساؤ(شِنہوا)گنی بساؤ اپنی ذرائع ابلاغ کی صنعت کی ترقی اور عالمی سطح پر اپنی آواز بلند کرنے کے لئے چین کے ساتھ تعاون گہرا بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
گنی-بساؤ کے قومی ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل امادو جمانکا نے دارالحکومت بساؤ میں شِنہوا کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین عالمی منظر نامے میں فعال طور پر افریقی آوازوں کو اجاگر کرتا ہے۔اس سے افریقی میڈیا اداروں کو اپنا بیانیہ پیش کرنے کے مواقع میسر آتے ہیں۔
جمانکا نے میڈیا پروفیشنلز کی صلاحیت میں اضافے کے لئے چین کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مواد کے تبادلے اور ذاتی تربیت کے ذریعے دو طرفہ تعاون مستحکم بنانے کی امید ظاہر کی۔
جمانکا نے کہا کہ چینی میڈیا اداروں کے ساتھ طویل مدتی شراکت داریاں قائم کرنے سے گنی-بساؤ کو وسیع سطح پر اپنی ثقافت پیش کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے مزید چینی سامعین ملک کی کہانیوں کے بارے جان سکیں گے۔
جمانکا نے کہا کہ کچھ مغربی ممالک کے برعکس جو افریقہ پر اپنی اقدار نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں،چین بنیادی طور پر مختلف حکمت عملی اختیار کرتا ہے۔بیجنگ افریقی اقوام کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے،باہمی فائدے کا اصول برقرار رکھتا ہے اور کوئی سیاسی شرائط عائد نہیں کرتا۔
2024 میں چین کا دورہ کرنے والے جمانکا نے کہا کہ چین کی بنیادی شہری سہولیات، ٹیکنالوجی پر مبنی تخلیقی ایجادات اور شہری ترقی حقیقی طور پر متاثر کن ہیں۔
جمانکا نے گنی-بساؤ کی ترقی میں تعاون کے چین کے دیرینہ عزم اور بنیادی شہری سہولیات اور زراعت جیسے اہم شعبوں میں معاونت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے فائدہ مند تعاون کے ذریعے افریقہ کی ترقی کو آگے بڑھایا اور یہ گنی-بساؤ میں انتہائی واضح ہے۔
