چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی میں جاری 15 ویں چائنہ بین الاقوامی ہوابازی اور خلائی نمائش میں چھانگ ای۔6 کے واپس آنے والے کیپسول کی نمائش کی جارہی ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کا خلائی مشن چانگ ای- 7 چاند پر 2026 میں لانچ کیا جائےگا جس کا مقصد چاند کے جنوبی قطب میں پانی کے برف کی تلاش اور پائیدار انسانی سرگرمیوں کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجیز کا تجربہ کرنا ہے۔
چینی میڈیا گروپ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پانی کے مالیکیول اینالائزر سے لیس جدید ہوپر خلائی جہاز کا استعمال کرتے ہوئے اس مشن کا مقصد مستقل طور پر سایہ دار گڑھوں میں برف کی موجودگی اور تقسیم کی تصدیق کرنا ہے۔
چانگ ای- 3 اور چانگ ای- 5 مشن کامیابی کے ساتھ چاند کے قریب اترے جبکہ چانگ ای- 4 اور چانگ ای- 6 نے دور دراز کی جانب تاریخی لینڈنگ کی۔ چانگ ای- 7 مشن کے ڈپٹی چیف ڈیزائنر تانگ یوہوا نے انٹرویو میں کہا کہ چاند کے جنوبی قطب پر چانگ ای- 7 کی مجوزہ لینڈنگ چین کی چاند کے کسی بھی علاقے تک پہنچنے کی صلاحیت کا امتحان ہوگا۔
تانگ یوہوا نے کہا کہ اگر چاند پر برف کامیابی کے ساتھ مل جاتی ہے تو یہ زمین سے پانی لے جانے کے لئے درکار لاگت اور وقت کو بچا سکتی ہے، جس سے چاند پر طویل مدتی سرگرمیوں کے لئے انسان کے قیام میں مدد ملے گی اور مریخ یا خلا میں مزید تلاش کو ممکن بنایا جاسکےگا۔
چاند پر تلاش کے چینی پروگرام کے چیف ڈیزائنر وو وے رین کے مطابق چانگ ای- 7 تحقیق کوانتہائی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑےگا جن میں منفی 100 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت اور دشوار گزار علاقہ شامل ہے۔
تانگ نے کہا کہ تیاری کا مشن اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link