امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اناہیم میں ڈزنی کیلیفورنیا ایڈونچر پارک میں مولان اور موشو کے لباس میں ملبوس فنکار فن کا مظاہرہ پیش کر رہے ہیں-(شِنہوا)
لاس اینجلس(شِنہوا)جنوبی کیلیفورنیا میں رہائشیوں اور سیاحوں نے نیا چینی سال روایتی ثقافت کے مظاہروں،نفیس تہواروں،فن اور دستکاریوں کی نمائش اور کمیونٹی اجتماعات جیسی تقریبات کے ساتھ منایا۔
وہ ڈزنی لینڈ میں مولان کی نئے قمری سال کی پریڈ دیکھنے کے لئے قطار میں کھڑے ہوئے۔ سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں پانڈوں کے ساتھ واک میں شریک ہوئے اور ہونٹنگٹن لائبریری میں چینی لوک ثقافت کا مشاہدہ بھی کیا۔ وہ رینی اینڈ ہینری سیگرسٹارم کنسرٹ ہال میں سانپ سال کی سالانہ تقریبات کی مناسبت سے پیسیفک ساز سے بھی محفوظ ہوئے۔
یہ تقریبات جنوبی کیلیفورنیا کی برادریوں کے تنوع کو اجاگر کرتی ہیں اور لوگوں کو دیرینہ روایات کا احترام کرنے یا نئے تجربات سے لطف اندوز ہونے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔
نیا چینی سال باضابطہ طور پر جنوری کے آخر میں شروع ہوا مگر جنوری میں لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی تباہ کن آگ کے بعد نئے شیڈول کے باعث تہوار کی کئی سرگرمیاں فروری حتیٰ کہ مارچ میں بھی جاری رہیں گی۔
سرخ لالٹینیں،برکت والے کردار اور شیر اور ڈریگن کے رقص کئی تقریبات کا حصہ ہیں جن کے ساتھ عموماً مارشل آرٹس کے مظاہرے،روایتی چینی گلوگار اور موسیقاروں کے ساتھ ساتھ رنگین اور خوبصورت ملبوسات میں خوبصورت رقاص بھی ہوتے ہیں۔خطاطی،لالٹین تیار کرنے اور کاغذ کی کٹائی جیسی فن کی دیگر اقسام بھی عام ہیں۔
جنوبی کیلیفورنیا میں کچھ نامور ثقافتی ادارے بھی عوام میں چین اور ایشیا کی ثقافت اور روایات متعارف کرانے کے لئے فعال طور پر سرگرمیوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔
